لوئر دیر: 11 ستنمبر بروز منگل خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں سیکیورٹی اداروں کے مشترکہ آپریشن کے دوران فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں سے آمنا سامنا ہوا۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق کامیاب آپریشن میں ٹی ٹی پی کے تین دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ دوسری جانب دہشت گردوں کی فائرنگ سے دو اہلکاروں جامِ شہادت نوش کرگئے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق سیکیورٹی آپریشن کے دوران فتنۃ الخوارج کی جانب سے جوابی فائر کیے گئے اور اسی دوران کالعدم تنظیم کے تین دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ دوسری جانب امن و امان کی حفاظت پر مامور دو سیکورٹی اہلکار بھی جامِ شہادت نوش کرگئے۔
دیکھیں: خیبرپختونخوا میں عام عوام کے درمیان 8 ہزار ٹی ٹی پی اراکین کی موجودگی کا انکشاف