صوبہ پکتیکا کے علاقے مرغہ بیرمل میں گزشتہ رات مبینہ طور پر پاکستانی ڈرون طیاروں نے کمانڈر مفتی نورولی محسود کے ایک اہم مرکز کو نشانہ بنایا۔ ذرائع کے مطابق اس کارروائی میں ٹی ٹی پی سے وابستہ متعدد اہم کمانڈرز ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ غیر ملکی القاعدہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی ہلاکت کی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں۔
مارے جانے والوں میں کمانڈر اخسان اللہ، مولوی عباس بنوچی، مولوی صابر محسود، کمانڈر ابو یاسر، کمانڈر کاروان اور کمانڈر عمر محسود کے نام لیے جا رہے ہیں، جبکہ کمانڈر ثاقب، ابو یاسر اور تبسم کی ہلاکت کی بھی اطلاعات ہیں، تاہم ان ناموں اور تعداد کی باضابطہ تصدیق تاحال نہیں ہو سکی۔
اندرونی طالبان کمیونیکیشن چینلز پر جاری ابتدائی تصاویر میں چند بالغ افراد کی لاشیں دیکھی گئی ہیں جنہیں مبینہ طور پر ٹی ٹی پی سے منسلک قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق حملے کے بعد علاقے کو افغان خفیہ ادارے اور وزارتِ دفاع نے گھیرے میں لے لیا ہے، جبکہ صحافی موقع کی جانب روانہ ہو چکے ہیں۔ یہ علاقہ پاک افغان سرحد کے قریب اور مرکزی پکتیکا شہر سے فاصلے پر واقع ہے، مزید تفصیلات اور درست اعداد و شمار سامنے آنے کا انتظار ہے۔