استنبول مذاکرات کی ناکامی کی بنیادی وجہ طالبان وفد کے اندرونی اختلافات اور امریکا کو بطورِ ضامن لانے کے غیر متوقع مطالبے تھے، جس کا واضح مقصد مالی امداد بحال کرنا تھا

October 28, 2025

آکاخیل حملے کی ذمہ داری تحریکِ طالبان پاکستان نے قبول کی ہے جس میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے ہیں

October 28, 2025

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ڈاکٹر شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے

October 28, 2025

رپورٹ کے مطابق حکومتی پالیسی، برآمدات میں اضافہ اور ترسیلات زر نے معیشت کو استحکام کی جانب گامزن کیا ہے

October 28, 2025

استنبول مذاکرات میں پاکستانی وفد نے امن و امان سے متعلق اہم مطالبات پیش کیے لیکن طالبان وفد کی جانب سے مثبت پیش رفت اور سنجیدگی نہ ہونے کے باعث مذاکرات بغیر کسی نتیجہ کے روک دیے گئے

October 28, 2025

پاکستان نے بھارت سے متصل فضائی حدود میں عارضی تبدیلی کا اعلان کر دیا۔ کل اور پرسوں 28 اور 29 اکتوبر کو صبح 6 سے 9 بجے تک یہ راستے بند رہیں گے

October 28, 2025

کالعدم ٹی ٹی پی کی خطرناک حکمت عملی: مساجد و مدارس کا بطور ٹریننگ سینٹر استعمال

ریاستی ادارے اس صورتحال کی کڑی نگرانی میں رکھے ہوئے ہیں اور ممکنہ ردعمل کی تیاری جاری ہے۔

1 min read

کالعدم ٹی ٹی پی کی نئی حکمت عملی: مساجد و مدارس بطور ٹریننگ سینٹر استعمال

یاد رہے کہ اس سے قبل پیغام پاکستان کے پلیٹ فارم سے مختلف مکاتب فکر کے سینکڑوں علمائے کرام پاکستان میں دہشت گردی اور پاکستانی مسلح افواج کے خلاف کاروائیوں کو حرام قرار دے چکے ہیں۔

September 2, 2025

کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے اپنی سرگرمیوں کو منظم کرنے کے لیے ایک نئی حکمت عملی اپنائی ہے، جس کے تحت مساجد اور مدارس کو بطور ٹریننگ سینٹر استعمال کیا جا رہا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تنظیم نے اپنے کارندوں کو جدید ٹیکنالوجی، بالخصوص ڈرونز کے استعمال کی تربیت دینے کے لیے انہی مذہبی مقامات کو چُنا ہے تاکہ وہ آبادی میں چھپے رہ کر سیکیورٹی اداروں کی نظروں سے اوجھل رہ سکیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک مسجد کے اندر نوجوانوں کو ڈرون اُڑانے کی باقاعدہ تربیت دی جا رہی ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت انتہائی خطرناک ہے کیونکہ دہشت گرد ڈرونز کو مستقبل میں تخریبی کارروائیوں، ہدفی حملوں اور نگرانی کے مقاصد کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی یہ حکمت عملی نہ صرف مذہبی مقامات کے تقدس کو پامال کرتی ہے بلکہ عام شہریوں کو بھی براہِ راست خطرے میں ڈالتی ہے۔ سیکیورٹی رپورٹس کے مطابق ٹی ٹی پی عناصر شہری آبادی میں چھپ کر کارروائیاں کرتے ہیں، بچوں اور خواتین کو بطور انسانی ڈھال استعمال کرتے ہیں اور عام گھروں یا مذہبی مقامات سے فائرنگ کر کے خود کو “مظلوم” ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کانفلیکٹ اینڈ سکیورٹی اسٹڈیز کی ایک رپورٹ کے مطابق 2025 کے دوران ملک میں دہشت گردی کے واقعات میں 35 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ان میں زیادہ تر حملوں کی ذمہ داری ٹی ٹی پی نے قبول کی۔ رواں سال بھی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں اس تنظیم کی کارروائیوں کے نتیجے میں درجنوں سیکیورٹی اہلکار اور شہری جاں بحق ہو چکے ہیں۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ مساجد اور مدارس کو عسکری مقاصد کے لیے استعمال کرنا ایک خطرناک رجحان ہے جس کے خلاف کارروائی ناگزیر ہے۔ ماہرین مذہبی رہنماؤں سے بھی مطالبہ کر رہے ہیں کہ وہ اپنے پلیٹ فارمز کو دہشت گردی کے فروغ کے لیے استعمال نہ ہونے دیں اور اس حوالے سے واضح فتویٰ دیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پیغام پاکستان کے پلیٹ فارم سے مختلف مکاتب فکر کے سینکڑوں علمائے کرام پاکستان میں دہشت گردی اور پاکستانی مسلح افواج کے خلاف کاروائیوں کو حرام قرار دے چکے ہیں۔

یہ بات بالکل واضح ہے کہ کالعدم تنظیم کی جانب سے مذہبی مقامات کو ڈھال بنانا نہ صرف قومی سلامتی بلکہ مذہبی تقدس کے لیے بھی سنگین خطرہ ہے۔ ریاستی ادارے اس صورتحال کی کڑی نگرانی میں رکھے ہوئے ہیں اور ممکنہ ردعمل کی تیاری جاری ہے۔

دیکھیں: ٹی ٹی پی کی معاونت کا الزام: افغان حکومت نے اپنے اہم کمانڈر کو گرفتار کر لیا

متعلقہ مضامین

استنبول مذاکرات کی ناکامی کی بنیادی وجہ طالبان وفد کے اندرونی اختلافات اور امریکا کو بطورِ ضامن لانے کے غیر متوقع مطالبے تھے، جس کا واضح مقصد مالی امداد بحال کرنا تھا

October 28, 2025

آکاخیل حملے کی ذمہ داری تحریکِ طالبان پاکستان نے قبول کی ہے جس میں 3 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے ہیں

October 28, 2025

اسلام آباد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ڈاکٹر شزہ فاطمہ نے کہا ہے کہ حکومتِ پاکستان مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے تعلیمی اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے

October 28, 2025

رپورٹ کے مطابق حکومتی پالیسی، برآمدات میں اضافہ اور ترسیلات زر نے معیشت کو استحکام کی جانب گامزن کیا ہے

October 28, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *