امریکی کمیشن نے آر ایس ایس پر پابندیوں کی سفارش کر دی، بھارت نے سفارشات کو توہین آمیز قرار دے کر مسترد کر دیا۔

August 22, 2026

کابل میں طالبان حکومت کی وزارتِ انصاف میں وزیرِ انصاف عبدالحکیم حقانی کے بھتیجوں اور قریبی افراد کا مالیاتی و انتظامی امور پر کنٹرول اور کرپشن کا نیٹ ورک بے نقاب ہو گیا ہے۔

August 22, 2026

دیر کی تحصیل دوبندون میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنۃ الخوارج کے 3 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد۔

August 22, 2026

سی ٹی ڈی پنجاب نے 9 شہروں میں کارروائیاں کر کے 18 دہشت گرد گرفتار کر لیے، بھاری اسلحہ اور بارودی مواد برآمد۔

August 22, 2026

بھارتی صحافی راجو پارولیکر نے بی جے پی حکومت میں ترقیاتی منصوبوں اور ٹھیکوں میں بھاری کمیشن کی نذر ہونے والے فنڈز کو بے نقاب کر دیا۔

August 22, 2026

چناب بیاس لنک ٹنل کیس کی سماعت 16 ستمبر کو ہو گی، حکومت سے عالمی فورمز پر رجوع کا مطالبہ۔

August 22, 2026

اسلام آباد دہشت گرد حملہ: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کا صدر زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کو تعزیتی پیغام

روسی صدر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ روس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے پاکستانی شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ایک مشترکہ خطرہ ہے، جس سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر مربوط اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔

تعزیتی خط کے اختتام پر روسی صدر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان دہشت گردی کے خلاف تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

February 7, 2026

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اسلام آباد میں ہونے والے دہشت گرد حملے پر صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کو تعزیتی خطوط ارسال کیے ہیں، جن میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔

صدر پیوٹن نے اپنے پیغام میں کہا کہ اسلام آباد میں دہشت گرد حملے کے المناک نتائج پر وہ دلی تعزیت پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک مذہبی تقریب کے دوران معصوم افراد کا قتل دہشت گردی کی وحشیانہ اور غیر انسانی فطرت کا ایک اور ثبوت ہے، جس کی روس سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہے۔

روسی صدر نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ روس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے پاکستانی شراکت داروں کے ساتھ قریبی تعاون کے لیے تیار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ایک مشترکہ خطرہ ہے، جس سے نمٹنے کے لیے عالمی سطح پر مربوط اور مؤثر اقدامات ناگزیر ہیں۔

صدر پیوٹن نے شہداء کے اہل خانہ اور لواحقین کے ساتھ مکمل یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ روس اس دکھ کی گھڑی میں پاکستان کے عوام کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا۔

تعزیتی خط کے اختتام پر روسی صدر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دونوں ممالک کے درمیان دہشت گردی کے خلاف تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا اور خطے میں امن و استحکام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

دیکھیے: بلوچستان: آپریشن ’ردّالفتنہ-1‘ کامیابی سے مکمل، 216 دہشت گرد ہلاک

متعلقہ مضامین

امریکی کمیشن نے آر ایس ایس پر پابندیوں کی سفارش کر دی، بھارت نے سفارشات کو توہین آمیز قرار دے کر مسترد کر دیا۔

August 22, 2026

کابل میں طالبان حکومت کی وزارتِ انصاف میں وزیرِ انصاف عبدالحکیم حقانی کے بھتیجوں اور قریبی افراد کا مالیاتی و انتظامی امور پر کنٹرول اور کرپشن کا نیٹ ورک بے نقاب ہو گیا ہے۔

August 22, 2026

دیر کی تحصیل دوبندون میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں فتنۃ الخوارج کے 3 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد۔

August 22, 2026

سی ٹی ڈی پنجاب نے 9 شہروں میں کارروائیاں کر کے 18 دہشت گرد گرفتار کر لیے، بھاری اسلحہ اور بارودی مواد برآمد۔

August 22, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *