افغان حکومت نے بھارت کے لیے اپنے پہلے باقاعدہ سفیر کے طور پر نور احمد نور کی تعیناتی کا اعلان کیا ہے، جو نئی دہلی میں افغان سفارت خانے میں اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔ مذکورہ اقدام دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔ افغان سفارت خانے کے مطابق نئے مقرر کردہ سفیر وزارتِ خارجہ سے منسلک ہیں اور انہوں نے بھارت میں پہنچنے کے بعد اہم بھارتی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔
نور احمد نور کی تصاویر سوشل میڈیا پر نشر کی گئی ہیں، جس میں وہ بھارتی وزارت خارجہ کے سینئر عہدیدار آنند پرکاش سے ہاتھ ملا رہے ہیں۔ اس ملاقات کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی رابطوں اور مشترکہ مفادات پر تبادلہ خیال بتایا جا رہا ہے۔
بھارتی حکام کی جانب سے اب تک اس تعیناتی پر کوئی سرکاری ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 2021 میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد یہ بھارت میں ہونے والی پہلی اہم سفارتی تعیناتی ہے۔ اگرچہ بھارت نے طالبان حکومت کو سرکاری طور پر تسلیم نہیں کیا، تاہم مذکورہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے نئے دور کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتا ہے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بنگلہ دیش کے ایئر چیف کو مینار پاکستان کا علامتی تحفہ پیش کر دیا