آج دوپہر اسلام آباد ضلعی کچہری میں ہونے والے خودکش حملے اور گزشتہ روز وانا کیڈٹ کالج میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی عالمی سطح پر شدید مذمت کی جا رہی ہے۔ دنیا کے مختلف ممالک نے اپنے سرکاری بیانات میں نہ صرف جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا ہے بلکہ پاکستان کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔
یاد رہے کہ آج دوپہر اسلام آباد میں ایک خودکش حملے میں 12 افراد شہید ہو گئے تھے جبکہ کل شام کیڈٹ کالج وانا پر حملے کی ناکام کوشش کی گئی تھی۔
قطر کی مذمت اور تعاون کی پیشکش
قطر کی وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں اسلام آباد کچہری حملے اور وانا کیڈٹ کالج دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے انسانی اقدار اور اسلامی اصولوں کے منافی قرار دیا۔
Statement | Qatar Condemns Attacks in Islamabad and Wana, Pakistan#MOFAQatar pic.twitter.com/biFEJQ1eJU
— Ministry of Foreign Affairs – Qatar (@MofaQatar_EN) November 11, 2025
قطری حکومت نے دہشت گردی کے تمام مظاہر کے خلاف پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
امریکہ کا پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونے کا عزم
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ کھڑا ہے۔
The United States stands in solidarity with Pakistan in the struggle against terrorism. Our condolences to the families of those who lost their lives in today’s senseless attack. We wish a swift recovery to those injured. We condemn this attack and all forms of terrorism and…
— U.S. Embassy Islamabad (@usembislamabad) November 11, 2025
بیان میں کہا گیا کہ ایسے حملے پاکستان کے امن اور استحکام کو نشانہ بنانے کی کوشش ہیں، تاہم امریکہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اسلام آباد کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔
چین کی طرف سے یکجہتی کا پیغام
چینی وزارتِ خارجہ نے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ چین ہر صورت میں پاکستان کے ساتھ ہے۔
We strongly condemn the suicide blast near Islamabad District Judicial Complex, extend our deepest condolences to the deceased victims, express our sincere sympathies to their families and the injured, and we wish for the early recovery of the injured.
— Chinese Emb Pakistan (@CathayPak) November 11, 2025
بیجنگ نے کہا کہ پاکستان کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف عالمی جنگ میں قابلِ تعریف ہیں، اور چین پاکستان کے امن و استحکام کے لیے اپنے تعاون کو مزید مضبوط کرے گا۔
سعودی عرب کا اظہار افسوس
سعودی عرب نے بھی اپنے بیان میں اسلام آباد حملے کی شدید مذمت کی ہے۔بیان میں کہا گہا کہ مملکت سعودی عرب اس مشکل وقت میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔
#اسلام_اباد pic.twitter.com/J3RXuYZO6S
— السفارة في باكستان – سعودی سفارت خانہ (@KSAembassyPK) November 11, 2025
آسٹریلیا کی تشویش اور تعزیت
آسٹریلوی دفترِ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ اسلام آباد حملے پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے۔ آسٹریلیا نے کہا کہ وہ پاکستان کے عوام کے ساتھ غم کی اس گھڑی میں شریک ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے بین الاقوامی کوششوں میں پاکستان کے کردار کو سراہتا ہے۔

افغانستان کی بھی مذمت
افغانستان کی وزارت خارجہ نے بھی گزشتہ روز وانا کیڈٹ کالج اور آج دوپہر اسلام آباد کچہری میں ہونے والے حملوں کی مذمت کی ہے۔ وزارتِ خارجہ نے دونوں حملوں میں ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر اظہار افسوس کیا ہے۔
ایران کا اظہار افسوس
ایرانی سفیر رضا امیری مقدم نے اپنے تفصیلی بیان میں اسلام آباد حملے پر شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں ے یقین دہانی کروائی کہ اس ایران ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔
With the strongest words, I categorically condemn the inhumane and cowardly terrorist attack in Islamabad’s G-11 area, which has led to the martyrdom of 12 innocent civilians and left 36 others injured.
— Reza Amiri Moghadam (@IranAmbPak) November 11, 2025
Terrorism is the ominous design of cowardly elements who seek to destabilize… pic.twitter.com/H2Ev99aISJ
برطانیہ کی شدید مذمت
برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد نے اپنے بیان میں کہا کہ ایسے حملے ناقابلِ قبول ہیں۔ برطانیہ نے پاکستان میں امن و استحکام کی حمایت جاری رکھنے اور دہشت گردی کے خلاف ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
We are aware of an explosion in Islamabad which has reportedly left several people dead. We are closely tracking, and British nationals should monitor travel advice. My thoughts are with the loved ones of those who have lost their lives.
— Jane Marriott (@JaneMarriottUK) November 11, 2025
یورپی یونین کا پاکستان سے اظہارِ یکجہتی
یورپی یونین کے خارجہ امور کے دفتر نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ یورپی یونین پاکستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔
We are deeply saddened and appalled by the tragic loss of lives in today’s terrorist attack in Islamabad. The 🇪🇺 EU unequivocally condemns terrorism in all its forms. Our thoughts are with the bereaved 🇵🇰 families, and we wish a swift recovery to all those injured. @KaroblisR
— EUPakistan (@EUPakistan) November 11, 2025
بیان میں کہا گیا کہ دہشت گردی ایک عالمی چیلنج ہے اور اسے مشترکہ کاوشوں سے ہی ختم کیا جا سکتا ہے۔
تمام ممالک نے اس بات پر زور دیا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب یا قوم نہیں، اور عالمی امن کے لیے اس ناسور کا خاتمہ ضروری ہے۔ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جاری جدوجہد میں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔