اسلام آباد کے سیکٹر جی۔11 میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ کے قریب دھماکہ، نتیجے میں 12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے

November 11, 2025

صدر ٹرمپ کے داماد اور امریکی ثالث جیرڈ کُشنر نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کی۔ جس میں غزہ جنگ بندی اور ٹرمپ کے امن منصوبے پر تفصیلی بات چیت کی

November 11, 2025

چین نے اس منصوبے کا آغاز 2011 میں کیا تھا جبکہ امریکا نے 1960 کی دہائی میں ہی اسکے تجربات کر لیے تھے۔ تاہم امریکا نے اس تحقیق کو جاری نہ رکہ سکا

November 11, 2025

یہ تنازعہ نہ صرف روس اور پاکستان کے تعلقات میں ایک نئی بحث کو جنم دے رہا ہے بلکہ خطے میں میڈیا کی آزادی اور غیر جانب دار رپورٹنگ کے چیلنجز کو بھی اجاگر کر رہا ہے۔

November 11, 2025

سماجی و سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ لال قلعہ کے قریب ہونے والا دھماکہ پہلگام طرز کی فالس فلیگ کارروائیوں کی یاد دلاتا ہے، جنہیں ماضی میں پاکستان مخالف بیانیہ بنانے اور انتخابی فائدے کے لیے استعمال کیا گیا۔

November 10, 2025

دہشتگردوں نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی مرکزی دروازے سے ٹکرائی ، خوارج اے پی ایس حملے کی طرز پر دہشت پیدا کرنے کی کوشش کر رہے تھے: آئی ایس پی آر

November 10, 2025

پاکستان میں روسی سفارت خانے کے دعوؤں کے بعد فرنٹیئر پوسٹ زیرِ تنقید؛ ادارے کی غیرجانبداری زیربحث

یہ تنازعہ نہ صرف روس اور پاکستان کے تعلقات میں ایک نئی بحث کو جنم دے رہا ہے بلکہ خطے میں میڈیا کی آزادی اور غیر جانب دار رپورٹنگ کے چیلنجز کو بھی اجاگر کر رہا ہے۔

[read-estimate]

پاکستان میں روسی سفارت خانے کے دعوؤں کے بعد فرنٹیئر پوسٹ زیرِ تنقید؛ ادارے کی غیرجانبداری زیربحث

یاد رہے کہ فرنٹیئر پوسٹ کے بانی رحمت شاہ آفریدی تھے، جنہیں بعد ازاں پاکستان میں سنگین قانونی الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔

November 11, 2025

نئی دہلی کے اخبار “اکنامک ٹائمز” کی رپورٹ کے مطابق، روسی حکام نے پاکستان کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے ایک مبینہ جاسوسی نیٹ ورک کو بے نقاب کیا ہے جو روس سے جدید فضائی دفاعی نظام اور فوجی ہیلی کاپٹر ٹیکنالوجی کے خفیہ دستاویزات اسمگل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ سینٹ پیٹرز برگ میں ایک روسی شہری کو گرفتار کیا گیا جو اور ایم آئی 8 اور دیگر فوجی ہیلی کاپٹروں اور فضائی دفاعی نظام سے متعلق معلومات اسمگل کرنے کی کوشش میں تھا۔

آپریشن سندور کے بعد روسی حساسیت میں اضافہ

اکنامک ٹائمز کے مطابق، یہ نیٹ ورک “آپریشن سندور” کے چند ماہ بعد بے نقاب ہوا، جب مبینہ طور پر آئی ایس آئی نے روسی ساختہ جدید ایئر ڈیفنس سسٹمز سے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی تھی۔ یاد رہے کہ بھارتی فضائیہ نے روسی ایس 400 میزائل ڈیفنس سسٹم کو “آپریشن سندور” میں استعمال کیا تھا، جسے بھارت کے لیے ایک “گیم چینجر” قرار دیا گیا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ بھارت مزید پانچ ایس 400 میزائل سسٹمز خریدنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

روسی سفارتخانے کا پاکستانی اخبار پر الزام

اسی دوران، اسلام آباد میں روسی سفارتخانے نے ایک سخت بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے پاکستانی اخبار “فرنٹیئر پوسٹ” پر “روس مخالف” مہم چلانے کا الزام لگایا ہے۔ سفارتخانے کے مطابق یہ اخبار دراصل “پاکستانی” کم اور “امریکی” زیادہ ہے، کیونکہ اس کا عالمی نیوز سیکشن واشنگٹن سے چلایا جاتا ہے، جہاں ایک “امریکی حمایتی ٹیم” روس مخالف مواد کو ترجیح دیتی ہے۔

سفارتخانے کے بیان میں کہا گیا کہ “حال ہی میں فرنٹیئر پوسٹ میں ایک بھی مضمون ایسا نہیں شائع ہوا جس میں روس یا صدر ولادیمیر پیوٹن کو مثبت یا غیر جانب دار انداز میں پیش کیا گیا ہو۔”
روس نے دعویٰ کیا کہ یہ اخبار مغربی پروپیگنڈا دہرا رہا ہے، جس میں “روس کی کمزور معیشت”، “پابندیوں کی زد میں آنے والی ریاست” اور “مغربی طاقتوں کی برتری” جیسے بیانیے شامل ہیں۔

ماسکو فارمیٹ کو نظرانداز کرنے پر اعتراض

روس نے یہ بھی کہا کہ اخبار نے 7 اکتوبر 2025 کو ہونے والے “ماسکو فارمیٹ کنسلٹیشنز” کو مکمل طور پر نظرانداز کیا، حالانکہ پاکستان نے اس اجلاس میں علاقائی پالیسی پر اہم کردار ادا کیا تھا۔ روسی سفارتخانے نے کہا کہ “یہ رویہ واضح طور پر اخبار کے مغرب نواز ایجنڈے کو ظاہر کرتا ہے۔”

فرنٹیئر پوسٹ کا تفصیلی جواب

فرنٹیئر پوسٹ نے روسی سفارتخانے کے الزامات کو “غیر متوقع اور افسوسناک” قرار دیتے ہوئے ایک تفصیلی وضاحتی بیان جاری کیا۔ اخبار نے کہا کہ روسی بیان “پرانے دور کی ذہنیت” اور “آزاد صحافت سے خوف” کی علامت ہے۔

اخبار کے مطابق، فرنٹیئر پوسٹ گزشتہ ایک دہائی سے واشنگٹن ڈی سی سے کام کر رہا ہے جہاں اس کے مینیجنگ ایڈیٹر جلیل آفریدی وائٹ ہاؤس، پینٹاگون اور اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ سے براہ راست رپورٹس فراہم کرتے ہیں۔

اخبار نے کہا کہ “اگر سچ بولنے سے ہم مغرب نواز قرار پاتے ہیں، تو ہمیں اس پر فخر ہے۔ ہماری صحافت حکومتوں کو خوش کرنے کے لیے نہیں بلکہ عوام کو سچ بتانے کے لیے ہے۔”

حقائق

ایچ ٹی این نے اپنے ذرائع اور نمائندوں کے ذریعے جب اس خبر کی تفصیلات جاننا چاہی تو پتا چلا کہ یہ تمام الزامات سراسر جھوٹ پر مبنی ہیں۔ پاکستان کا کوئی نیٹ ورک روس سے نہیں پکڑا گیا۔ تاہم ہی مذکورہ اخبار روس مخالف مہم میں ملوث تھی۔

تاہم ان تحقیقات کے دوران ایک دلچسپ انکشاف ایچ ٹی این کے سامنے آیا کہ فرنٹیئر پوسٹ دراصل سابق افغان صدر اشرف غنی کے مشیر حمداللہ محب کے واشنگٹن دفتر سے چلائی جا رہی ہے۔ ان کے مطابق یہ پلیٹ فارم پشتون قوم پرست تحریکوں جیسے پی ٹی ایم، تحریکِ طالبان پاکستان، اور پی ٹی آئی کے حامی عناصر سے متاثر ہے، جو بیک وقت روس اور پاکستان مخالف بیانیہ پروان چڑھا رہے ہیں۔

اسی طرح ماضی میں بھی یہی ادارہ مسلسل اپنے مغرب نواز بیانیے اور جانبدارانہ رپورٹنگ کیلئے تنقید کی زد میں آتا رہا ہے۔ قارئین ادارے کا مغرب کی جانب جھکاؤ تسلیم کرتے ہیں اور اس پر مختلف مواقع پر تنقید ہوتی آئی ہے۔

یاد رہے کہ فرنٹیئر پوسٹ کے بانی رحمت شاہ آفریدی تھے، جنہیں بعد ازاں پاکستان میں سنگین قانونی الزامات کا سامنا کرنا پڑا اور 2001 میں انہیں سزائے موت سنائی گئی، جو بعد میں عمر قید میں تبدیل کر دی گئی۔ ان حالات اور اخبار کی پالیسیوں پر نمایاں بیرونی اثرات کے باعث اس کی غیرجانبداری اور ساکھ پر کئی حلقوں نے سوالات اٹھائے ہیں۔

اس تناظر میں یہ وضاحت ضروری ہے کہ پاکستان کے عوام روسی فیڈریشن اور اس کے عوام کے لیے گہری عزت اور خیرسگالی کے جذبات رکھتے ہیں۔

ماسکو فارمیٹ پر وضاحت

دوسری جانب روسی دعوے کے برعکس ماسکو فارمیٹ پر رپورٹ نہ صرف فرنٹئیر پوسٹ بلکہ تمام پاکستانی میڈیا پر باقاعدہ شائع کی جا چکی ہے۔ فرنٹیئر پوسٹ کے مطابق، روس افغانستان میں طالبان حکومت کے مظالم اور خواتین کی تعلیم پر پابندی جیسے مسائل پر پردہ ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔

یہ تنازعہ نہ صرف روس اور پاکستان کے تعلقات میں ایک نئی بحث کو جنم دے رہا ہے بلکہ خطے میں میڈیا کی آزادی اور غیر جانب دار رپورٹنگ کے چیلنجز کو بھی اجاگر کر رہا ہے۔

دیکھیں: افغانستان ڈس انفارمیشن وار کیلئے بھارت سے پروپیگنڈا سیکھ رہا ہے؛ عطا تارڑ

متعلقہ مضامین

اسلام آباد کے سیکٹر جی۔11 میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشنز کورٹ کے قریب دھماکہ، نتیجے میں 12 افراد شہید اور متعدد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے

November 11, 2025

صدر ٹرمپ کے داماد اور امریکی ثالث جیرڈ کُشنر نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو سے ملاقات کی۔ جس میں غزہ جنگ بندی اور ٹرمپ کے امن منصوبے پر تفصیلی بات چیت کی

November 11, 2025

چین نے اس منصوبے کا آغاز 2011 میں کیا تھا جبکہ امریکا نے 1960 کی دہائی میں ہی اسکے تجربات کر لیے تھے۔ تاہم امریکا نے اس تحقیق کو جاری نہ رکہ سکا

November 11, 2025

سماجی و سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ لال قلعہ کے قریب ہونے والا دھماکہ پہلگام طرز کی فالس فلیگ کارروائیوں کی یاد دلاتا ہے، جنہیں ماضی میں پاکستان مخالف بیانیہ بنانے اور انتخابی فائدے کے لیے استعمال کیا گیا۔

November 10, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *