عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی اور اس کے نتیجے میں ایک بڑے نیٹ ورک کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

September 14, 2025

کشمیر میں ظلم و زیادتی، اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک، اور پاکستان مخالف کارروائیاں نہ صرف بھارت میں بلکہ فوج کے اندر اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں کے جذبات کو مجروح کرتی ہیں۔

September 14, 2025

بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرمواد پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ بھارت سے کوئی شخص اکاؤنٹ چلا رہا ہے

September 14, 2025

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی تھی۔

September 14, 2025

ذرائع کا کہنا ہے کہ سب سے نمایاں نام ٹی ٹی پی کی سیاسی کمیشن کے سربراہ مولوی فقیر باجوڑی کے بیٹے مولوی فرید منصور کا ہے،

September 14, 2025

زلمے خلیل زاد سمیت دیگر نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی اور ملا عب الغنی برادر اخوند سے ملاقات کی۔

September 14, 2025

سی پیک: توسیع پاکستان اورافغانستان تعلقات میں نیا موڑ

او آئی سی 51ویں کانفرنس کے موقع پرپاکستان کے نائب وزیرِاعظم و زیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور افغامستان کےعبوری وزیرِخارجہ امیرخان متقی درمیان اہم ملاقات

1 min read

او آئی سی 51ویں کانفرنس کے موقع پرپاکستان کے نائب وزیرِاعظم و زیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور افغامستان کےعبوری وزیرِخارجہ امیرخان متقی درمیان اہم ملاقات

پاکستان اور افغانستان نے سی پیک توسیع پر اتفاق کرتے ہوئے خطے میں اقتصادی ترقی پر زوردیا

June 23, 2025

پاکستان اور افغانستان نے سی پیک توسیع پر اتفاق کرتے ہوئے خطے میں اقتصادی ترقی پر زوردیا
تاریخ 23جون2025
استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی 51ویں کانفرنس کے موقع پرپاکستان کے نائب وزیرِاعظم و زیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور افغامستان کےعبوری وزیرِخارجہ امیرخان متقی درمیان اہم ملاقات ہوئی۔یادرہیکہ گزشتہ تین ماہ کے دوران دونوں وزرائے خارجہ کی یہ تیسری ملاقات ہے۔جو اس بات کی دلیل ہیکہ پاک۔افغان تعلقات بہتری کی جانب رواں ہیں۔اس ملاقات میں سی پیک توسیع منصوبہ مرکزی موضوع رہا۔جسےدونوں ممالک کی اقتصادی ترقی کےلیے اہم انقلابی قدم قرار دیا۔
سی پیک توسیع کا کردار
نائب وزیرِ اعظم،وزیرِخارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان کی سی پیک منصوبے میں شمولیت کی بھرپور حمایت کی بلکہ ساتھ ساتھ خطے کی ترقی وبہتری کےلیے اہم سنگِ میل قرار دیا۔اسحاق ڈار نے رواں سال،اپریل کے ماہ میں افغانستان کے دورے پر بات کرتے ہوئے کہادونوں ممالک تجارت و سرحدی تعاون کے حوالےسنجیدہ ہیں مزید یہ کہ اسحاق دار نے سی پیک توسیع کے ساتھ ساتھ ازبکستان،افغانستان اور پاکستان ریلوےلاِن جیسے منصوبوں کوخطے کی اہم ترقی کی بنیاد قرار دیا۔
افغان وزارتِ خارجہ کےنائب ترجمان حافظ ضیاءتکل نے بھی اس پیشِ رفت کو اہم و خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہاکہ ان ملاقاتوں سے سرحدی تعاون واضح ہورہاہے۔ نائب ترجمان کا کہناتھا کہ مستقبل کے علاقائی منصوبوں پر غورکیاجارہاہے۔تاکہ خطہ بھراس سےمستفیدہوسکے۔
سیکیورٹی خدشات
پاک۔چین اور افغانستان کے مابین حالیہ ہونےوالی ملاقات کے نتائج کابھی جائزہ لیاگیا۔دونوں وزرائےخارجہ نےاس تعاون کو مزید مضبوط بنانےپراتفاق کرتے ہوئے اعلان کیاکہ آئندہ سہ فریقی اجلاس کابل میں منعقدکیاجائےگا مزید یہ کہ اس اجلاس سے سی پیک توسیع منصوبے کوعلاقائی روابط واشتراک سے ایک نیارُخ ملےگا۔اور اسکے ساتھ ہی اسحاق دار نے سیکیورٹی خدشات کا بھی اطہارکیا۔انہوں نےاوائی سی اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران افغان سرزمین پرموجود تحریک طالبان پاکستان اورداعش خراسان جیسےدہشتگرد گروہوں کی موجودگی کو قابلِ تشویش قراردیا۔انہوں نے مزید کہاکہ کچھ بیرون ایجنسیاں ان دہشتگرد گروہوں کی پشت پناہی کررہی ہیں۔وزیرِخارجہ نےاقوامِ متحدہ کی پابندیوں کے نظام میں اصلاحات اوراور تمام دہشتگردعناصرکےخلاف بلاامتیاز کاروائی کامطالبہ کردیا۔
ساتھ ہی انہوں نےافغانستان کےلیےانسانی امداد میں اضافہ،افغان مالی وسائل کی بحالی اور عبوری افغان حکومت سے مسلسل روابط کی اہمیت کو اُجاگرکیا۔

متعلقہ مضامین

عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی اور اس کے نتیجے میں ایک بڑے نیٹ ورک کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

September 14, 2025

کشمیر میں ظلم و زیادتی، اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک، اور پاکستان مخالف کارروائیاں نہ صرف بھارت میں بلکہ فوج کے اندر اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں کے جذبات کو مجروح کرتی ہیں۔

September 14, 2025

بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرمواد پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ بھارت سے کوئی شخص اکاؤنٹ چلا رہا ہے

September 14, 2025

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی تھی۔

September 14, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *