ابوظہبی: پاکستان اور متحدہ عرب امارات کےدرمیان تعلقات کومزیدفروغ دینےکےلیے اہم پیشِ رفت۔ متحدہ عرب امارات کے شیخ عبداللہ النہیان اوروزیرِخارجہ پاکستان ونائب وزیرِاعظم پاکستان اسحاق ڈارنے سفارتی وسرکاری ویزہ رکھنےوالوں کے ویزااستثنیٰ معاہدہ پردستخط کردیے۔یہ اہم معاہدہ بارہ برس کے طویل دورانیےکےبعدابوظہبی میں منعقدہ پاکستان۔متحدہ عرب امارات وزارتی کمیشن جےایم سی کے بارہویں اجلاس کےاختتام پر طےپایا۔
رات گئےمنعقدہونےوالی اس تقریب میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی و تجارتی تعلقات کو ایک نیارُخ دےدیاہے۔ 
اجلاس سے قبل نائب وزیرِ اعظم پاکستان اسحاق ڈارنے24جون 2025بسلسلہ جے ایم سی اجلاس ابوظہبی میں پاکستانی وفد تیاریوں کےلیے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس کے ایجنڈے کا تفصیلی جائزہ لیا اور جےایم سی اجلاس میں وفد نے مختلف دوطرفہ منصوبوں کی پیش رفت کا تجزیہ بھی کیا
اجلاس میں تجارت،سرمایہ کاری،توانائی،ٹیلی کمیونیکیشن اور یواے ای میں پاکستانی مزدوروں کے لیے روزگارکےمواقع جیسے اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی۔یہ تمام شعبے اقتصادی شراکت داری اور مستقبل کے تعاون کےلیے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں
ذمہ داران کی شرکت
اجلاس میں پاکستان کے اعلیٰ عہدیداروں نے بھرپور حصہ لیا جن میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، اقتصادی امور ڈویژن کے مشیر، یو اے ای میں پاکستان کے سفیر، نیز تجارت داخلہ، اوورسیز پاکستانی انفارمیشن ٹیکنالوجی اور خصوصی سرمایہ کاری فروغ کونسل کے نمائندگان شامل تھے۔ وزارت خوراک کی سلامتی اور وزارت خارجہ کے مشیروں کی شرکت نے اجلاس کے انتہائی اہم پہلوؤں کو واضح کیا۔
سینیٹر اسحاق ڈار نے تمام وزارتوں اور محکموں کی مشترکہ کاوشوں و کوششوں کو سراہا اور تمام اسٹیک ہولڈرز پر زور دیا کہ مذاکرات کو عملی اقدامات اور نتائج میں تبدیل کیا جائے تاکہ ادارہ جاتی شراکت داری کے ذریعے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنیادوں پر استوار کیا جا سکے۔
بارہویں جےایم سی اجلاس نے پاکستان-متحدہ عرب امارات تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کیا ہے، جو دونوں برادر ممالک کے درمیان معاشی، سفارتی اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید وسعت دینے کی راہ ہموار کرتا ہے۔
 
								 
								 
								 
								 
								 
								 
								 
															