طالبان کے بدخشاں پولیس چیف نے پاکستان پر تربیتی مراکز کا الزام لگایا، تاہم دعوے کے حق میں کوئی قابلِ اعتماد ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔

August 28, 2026

نیپال میں تباہ کن سیلاب سے 469 ہلاکتیں ہوگئیں، 900 سے زائد افراد لاپتا ہیں جبکہ ملبے سے بننے والی جھیل پھٹنے کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔

August 28, 2026

افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے مطابق 180 سے زائد افغان علما نے طالبان حکومت کے خلاف مسلح مزاحمت کی حمایت میں فتویٰ جاری کیا ہے۔

August 28, 2026

بلوچ خواتین کو دہشت گردی میں استعمال کرنے والوں پر خاموشی، سکیورٹی چیکنگ پر ہدایت الرحمن کے اعتراضات پر شدید تنقید۔

August 28, 2026

پمز آتشزدگی کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی آج وزیراعظم کو عبوری رپورٹ پیش کرے گی، جبکہ پانچ روز میں مکمل رپورٹ اور سفارشات بھی دی جائیں گی۔

August 28, 2026

پاک فوج کویتی افواج کی تربیت اور سرحدی انتظام میں معاونت کرے گی، پاکستان اور کویت نے نئے دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیے۔

August 28, 2026

طالبان کے خلاف مسلح بغاوت کا فتویٰ: 180 افغان علماء نے مسلح مزاحمت جائز قرار دے دی

افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے مطابق 180 سے زائد افغان علما نے طالبان حکومت کے خلاف مسلح مزاحمت کی حمایت میں فتویٰ جاری کیا ہے۔
افغان علماء کا طالبان کے خلاف فتویٰ، مسلح مزاحمت کی حمایت

طالبان حکومت کے لیے نیا مذہبی چیلنج، اے یو ایف کا دعویٰ ہے کہ 180 سے زائد افغان علماء نے مسلح مزاحمت کی حمایت میں فتویٰ جاری کیا ہے۔

August 28, 2026

افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے مطابق 180 سے زائد افغان علماء نے طالبان حکومت کے خلاف مسلح مزاحمت کی حمایت میں فتویٰ جاری کیا ہے۔

افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے مطابق فتویٰ میں طالبان حکومت کو ظلم و جبر پر مبنی قرار دیتے ہوئے افغانستان کی آزادی کو مذہبی فریضہ قرار دیا گیا ہے۔

علماء کے مطابق اسلام ظلم، ناانصافی اور جبر کی حمایت نہیں کرتا۔ ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کے حقوق پامال ہونے کی صورت میں انہیں اپنے دفاع اور مزاحمت کا حق حاصل ہے۔

طالبان حکمرانی پر اعتراضات

اے یو ایف کے مطابق افغان علماء نے طالبان پر اسلام اور مذہبی اصولوں کو اپنے اقتدار کے جواز کے لیے مسخ کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

فتویٰ میں طالبان کے موجودہ اقتدار کو آمرانہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ طالبان اپنے وعدے پورے کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ خواتین کی قید، بچوں پر تشدد اور املاک پر قبضے کو بھی شریعت کے خلاف قرار دیا گیا ہے۔

فتویٰ میں طالبان کے سربراہ مولانا ہیبت اللہ اخوندزادہ کی پالیسیوں کو قرآن اور اسلامی اصولوں سے متصادم قرار دینے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

علماء کے مطابق شیخ ہیبت اللہ اور ان کا قریبی حلقہ مذہبی احکامات کے بجائے ذاتی مفادات کے مطابق فیصلے کر رہا ہے۔ طالبان کی تعبیرِ شریعت کو فتویٰ میں اسلام کی مسخ شدہ شکل اور جبر کا ذریعہ قرار دیا گیا ہے۔

اے یو ایف کے مطابق علما نے طالبان حکومت کو ہزاروں نوجوانوں کی ہلاکت اور متعدد خاندانوں کی تباہی کا ذمہ دار بھی قرار دیا ہے۔

قیادت چھوڑنے کامطالبہ

افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کے مطابق علما نے طالبان اہلکاروں سے قیادت کا ساتھ چھوڑ کر افغان عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کی اپیل کی ہے۔

علماء نے جنرل سمیع سادات کی قیادت میں افغانستان یونائیٹڈ فرنٹ کی حمایت کرتے ہوئے افغان عوام سے بھی اس کی مزاحمت کا ساتھ دینے کی اپیل کی ہے۔

اے یو ایف نے فتویٰ کا خیرمقدم کرتے ہوئے طالبان حکومت کے خاتمے اور افغانستان کی خودمختاری کی بحالی تک اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

طالبان کو چیلنج

یہ پیش رفت طالبان حکومت کے لیے سیاسی اور عسکری چیلنج کے ساتھ اس کے مذہبی بیانیے کے لیے بھی اہم سمجھی جا رہی ہے۔

طالبان اپنی حکمرانی اور تعبیرِ شریعت کو مذہبی جواز فراہم کرتے ہیں، جبکہ اے یو ایف کے مطابق 180 سے زائد علما کی جانب سے اسی نظام کو ظلم، جبر اور اسلامی اصولوں سے انحراف قرار دینا طالبان کے سیاسی اور نظریاتی جواز کو چیلنج کرتا ہے۔

دیکھیے: افغانستان: طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں شدت، فیض آباد حملے میں 3 اہلکار ہلاک

متعلقہ مضامین

طالبان کے بدخشاں پولیس چیف نے پاکستان پر تربیتی مراکز کا الزام لگایا، تاہم دعوے کے حق میں کوئی قابلِ اعتماد ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔

August 28, 2026

نیپال میں تباہ کن سیلاب سے 469 ہلاکتیں ہوگئیں، 900 سے زائد افراد لاپتا ہیں جبکہ ملبے سے بننے والی جھیل پھٹنے کا خطرہ بھی بڑھ گیا ہے۔

August 28, 2026

بلوچ خواتین کو دہشت گردی میں استعمال کرنے والوں پر خاموشی، سکیورٹی چیکنگ پر ہدایت الرحمن کے اعتراضات پر شدید تنقید۔

August 28, 2026

پمز آتشزدگی کی تحقیقات کرنے والی کمیٹی آج وزیراعظم کو عبوری رپورٹ پیش کرے گی، جبکہ پانچ روز میں مکمل رپورٹ اور سفارشات بھی دی جائیں گی۔

August 28, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *