بونڈائی حملہ؛ اسرائیلی اور بھارتی میڈیا کی حملہ آور کو پاکستانی قرار دینے کی کوشش ناکام

بونڈائی حملہ؛ اسرائیلی اور بھارتی میڈیا کی حملہ آور کو پاکستانی قرار دینے کی کوشش ناکام

حکام کے مطابق یہ ایک زیرِ تفتیش معاملہ ہے، اور جیسے ہی مستند معلومات دستیاب ہوں گی، انہیں سرکاری طور پر جاری کیا جائے گا۔ اس مرحلے پر کسی فرد، قومیت یا مذہب کو بغیر تصدیق کے حملے سے جوڑنا نہ صرف غلط بلکہ گمراہ کن بھی قرار دیا جا رہا ہے۔

آسٹریلیا کے بونڈائی ساحل پر یہودی کمیونٹی پر حملہ، 12 افراد ہلاک؛ مسلمان شہری نے حملہ آور کو دبوچ کر کئی جانیں بچا لیں

آسٹریلیا کے بونڈائی ساحل پر یہودی کمیونٹی پر حملہ، 12 افراد ہلاک؛ مسلمان شہری نے حملہ آور کو دبوچ کر کئی جانیں بچا لیں

پاکستان نے بھی بونڈائی بیچ پر ہونے والے دہشت گرد حملے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان اس دہشت گردی کے واقعے سے شدید رنجیدہ ہے اور آسٹریلیا کی حکومت، عوام اور بالخصوص زخمیوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

مہمند اور بنوں میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز؛ ٹی ٹی پی کے 13 خوارج ہلاک

مہمند اور بنوں میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز؛ ٹی ٹی پی کے 13 خوارج ہلاک

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقوں میں کلیئرنس اور سرچ آپریشنز جاری ہیں تاکہ کسی بھی باقی ماندہ بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کے خلاف اپنی بھرپور مہم جاری رکھیں گے۔

تہران میں افغانستان سے متعلق علاقائی اجلاس: پاکستان کی شرکت، طالبان کی عدم حاضری پر علاقائی تشویش

تہران میں افغانستان سے متعلق علاقائی اجلاس: پاکستان کی شرکت، طالبان کی عدم حاضری پر علاقائی تشویش

پاکستانی مؤقف کے مطابق اسلام آباد آئندہ بھی دہشت گردی کے خلاف علاقائی تعاون، مکالمے پر مبنی حل اور مشترکہ سکیورٹی فریم ورک کی حمایت جاری رکھے گا۔ تہران اجلاس میں پاکستان کی فعال شرکت اور طالبان کی عدم موجودگی کے درمیان واضح فرق نے ایک بار پھر پاکستان کے تعمیری کردار اور کابل کی ہچکچاہٹ کو نمایاں کر دیا ہے، جو خطے میں امن و استحکام کے مستقبل پر گہرے اثرات مرتب کر سکتی ہے۔

عالمی دباؤ کی کوشش؟ عمران خان کیلئے جاری اسپیشل ریپورٹرز کے بیان کی قانونی حیثیت

عالمی دباؤ کی کوشش؟ عمران خان کیلئے جاری اسپیشل ریپورٹرز کے بیان کی قانونی حیثیت

یہاں سوال انسانی حقوق کے انکار کا نہیں، بلکہ احتساب، تصدیق اور طریقۂ کار کا ہے۔ جب تشدد جیسے سنگین قانونی تصورات کو بغیر عدالتی یا تحقیقی بنیاد کے استعمال کیا جائے تو یہ نہ صرف قانونی معنویت کو کمزور کرتا ہے بلکہ انسانی حقوق کے عالمی نظام کی ساکھ کو بھی متاثر کرتا ہے۔

بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد میں طالبان سکیورٹی یونٹ پر اے ایف ایف کا حملہ، تین طالبان اہلکار جاں بحق

بدخشاں کے دارالحکومت فیض آباد میں طالبان سکیورٹی یونٹ پر اے ایف ایف کا حملہ، تین طالبان اہلکار جاں بحق

حالیہ دنوں میں بدخشاں، تخار اور پنجشیر کے مختلف علاقوں میں طالبان کی تنصیبات اور گشت کرنے والے دستوں کو نشانہ بنائے جانے کے دعوے سامنے آئے ہیں، جن کی ذمہ داری زیادہ تر افغانستان فریڈم فرنٹ اور نیشنل ریزسٹنس فرنٹ نے قبول کی ہے۔ حال ہی میں این آر ایف کے کابل حملے میں 17 طالبان اہلکار ہوئے تھے جبکہ قندوز اور ہرات میں بھی این آر ایف نے کاروائیاں کی ہیں۔

حقانی کا عوامی اعتماد کا دعویٰ، عملی شواہد ناپید: طالبان کی حکمرانی زیرِ تنقید

حقانی کا عوامی اعتماد کا دعویٰ، عملی شواہد ناپید: طالبان کی حکمرانی زیرِ تنقید

افغانستان کے وزیر داخلہ سراج الدین حقانی نے کہا ہے کہ حکمرانی خوف کے ذریعے نہیں بلکہ عوام کا اعتماد حاصل کر کے کی جانی چاہیے۔ انہوں نے یہ بات صوبہ خوست کے دورے کے دوران مرکزی مسجد میں نمازیوں سے خطاب اور مقامی انتظامیہ سے ملاقات کے موقع پر کہی۔ حقانی کے مطابق اداروں […]

طالبان میں پالیسی تضاد بے نقاب: جی ڈی آئی کی سخت وارننگ، علما کی علاقائی عدم مداخلت کی ہدایت

طالبان میں پالیسی تضاد بے نقاب: جی ڈی آئی کی سخت وارننگ، علما کی علاقائی عدم مداخلت کی ہدایت

تاہم، یہ سخت لہجہ ایسے وقت سامنے آیا ہے جب چند روز قبل کابل میں طالبان کے اعلیٰ مذہبی علما نے امیرِ طالبان ہیبت اللہ اخوندزادہ کی منظوری سے، ایک مذہبی فتویٰ جاری کیا تھا جس میں واضح طور پر افغانوں کو ہدایت کی گئی کہ افغان سرزمین کو کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ کیا جائے۔ اس فتویٰ میں تحمل، ذمہ داری اور علاقائی امن پر زور دیا گیا تھا۔

شام میں امریکی فوج پر داعش کا حملہ، دو امریکی فوجی اور ایک مقامی مترجم ہلاک

شام میں امریکی فوج پر داعش کا حملہ، دو امریکی فوجی اور ایک مقامی مترجم ہلاک

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس واقعے کو داعش سے منسوب کرتے ہوئے تنظیم کے خلاف سخت جوابی کارروائی کا اعلان کیا۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ حملہ ایک ایسے حساس علاقے میں کیا گیا جو مکمل طور پر شامی ریاست کے کنٹرول میں نہیں، اور خبردار کیا کہ اس کے “سنگین نتائج” ہوں گے۔