ڈپلومیٹک انکلیو میں جعلی شناختی کارڈ کے ساتھ داخلے کی کوشش کرنے پر حارث نامی افغان شہری گرفتار

ملزم، جس کی شناخت حارث کے نام سے ہوئی، دو خواتین کے ہمراہ گیٹ نمبر 2 سے انکلیو میں داخل ہوا، جس پر پہلے سے اس کی نگرانی کر رہی قانون نافذ کرنے والی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے فوری طور پر کارروائی کی۔
یورپی انویسٹمنٹ بینک کا ایک دہائی بعد پاکستان کے ساتھ پہلا معاہدہ، کراچی کے صاف پانی منصوبے کیلئے 60 ملین یورو کا قرض دے دیا

یورپی حکام کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان کے ساتھ ترقیاتی شراکت داری کو دوبارہ مضبوط بنانے کی علامت ہے اور اس سے نہ صرف شہری سہولیات میں بہتری آئے گی بلکہ صحتِ عامہ اور ماحولیاتی تحفظ کے اہداف کے حصول میں بھی مدد ملے گی۔
اقوام متحدہ نے افغان سرزمین دہشتگردی کیلئے استعمال نہ ہونے کا طالبان کا دعویٰ مسترد کردیا

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی 16 ویں رپورٹ کے مطابق داعش خراسان، تحریک طالبان پاکستان، القاعدہ، ترکستان اسلامی پارٹی اور دیگر شدت پسند گروہ افغانستان میں سرگرم ہیں
پاکستان ایشیا یوتھ فورم کی جانب سے اقراء یونیورسٹی میں “انوویسٹا” ڈیجیٹل اسکلز ورکشاپ کا انعقاد

سائبر سیکیورٹی اور ڈیجیٹل سیفٹی کے ماہر وقاص سعید نے آن لائن تحفظ، ڈیجیٹل پرائیویسی اور محفوظ ڈیجیٹل شناخت کی اہمیت پر تفصیلی گفتگو کی۔
اسحاق ڈار کا عراقی ہم منصب سے ٹیلفونک رابطہ، باہمی تعلقات مضبوط کرنے پر اتفاق

نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار اور عراق کے وزیرِ خارجہ فواد محمد حسین کے درمیان ہونے والی گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے تعلقات کو مضبوط کرنے، اعلیٰ سطح کے دوروں اور باہمی رابطوں کی اہمیت پر زور دیا
پاکستانی ادویات پر افغان حکام کے الزامات اور زمینی حقائق

افغانستان میں پاکستانی ادویات کے خلاف لگائے گئے الزامات آزاد شواہد سے خالی ہیں اور یہ الزامات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب کابل نے پاکستانی ادویات کی درآمد کم کر کے بھارتی اور ایرانی ذرائع سے فراہمی بڑھائی ہے
پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان

آذربائیجان اپنی معاشی اور سیاسی آزادی کو برقرار رکھے گا۔ ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ آذربائیجان کے یوم فتح کی پانچویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت پر بہت خوش ہوں، یوم فتح پر آذر بائیجان کی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ تقریب میں تمام دوست ممالک کے نمائندوں اور بالخصوص پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کا شکر یہ ادا کرتا ہوں جو آذربائیجان کی خوشی میں شریک ہیں۔
افغان وزیر صحت کا دورہ بھارت؛ طالبان حکومت بھارت سے معاہدوں کیلئے پاکستان کی ادویات کو جعلی قرار دینے لگی

دورے کے دوران افغان وفد کی بھارتی فارماسیوٹیکل کمپنیوں سے ملاقاتیں بھی طے ہیں، جنہیں “افغانستان کی پبلک ہیلتھ سپلائی چین میں شمولیت” کی ترغیب دی جا رہی ہے۔ اسی تناظر میں بھارتی کمپنی زائیڈس لائف سائنسز اور افغان شراکت داروں کے درمیان 100 ملین ڈالر کے مفاہمتی معاہدے کی خبریں بھی سامنے آئی ہیں، جس کے تحت ابتدائی طور پر ادویات کی برآمد اور بعد ازاں مقامی پیداوار و ٹیکنالوجی ٹرانسفر شامل ہے۔
دنیا بھر میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت کا گھناؤنا کردار

دہشت گردی کے خلاف جنگ دوہرے معیار کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ اگر کسی ریاست یا اس کے شہری بیرونِ ملک تشدد، تخریب کاری یا عدم استحکام میں ملوث پائے جائیں تو شفاف، غیر جانبدار اور بین الاقوامی تحقیقات ناگزیر ہونی چاہئیں۔ مگر جب شواہد کے باوجود خاموشی اختیار کی جائے، تو یہ خاموشی خود ایک سوال بن جاتی ہے۔