پاکستان نے حوثی ملیشیا کی بحیرہ احمر اور سعودی عرب کو دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستانی جہازوں پر حملے کی صورت میں دفاع کا حق محفوظ رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔

July 22, 2026

دہلی میں تعلیمی بے ضابطگیوں اور بے روزگاری پر مودی حکومت کے خلاف طلبہ کے احتجاج پر پولیس تشدد کے بعد نصیر الدین شاہ اور پرکاش راج سمیت بالی ووڈ کی معروف شخصیات میدان میں آ گئی ہیں۔

July 22, 2026

ایف آئی اے اور سکیورٹی اداروں نے افغان شہریوں کو جعلی شناختی دستاویزات فراہم کرنے والے 2 نادرا افسران سمیت 4 افراد کو گرفتار کر کے دہشت گردی سے روابط کا انکشاف کیا ہے۔

July 22, 2026

پاکستان، قطر اور مصر نے امریکا اور ایران کے درمیان تنازع حل کرنے کے لیے 10 روزہ جنگ بندی کی تجویز پیش کر دی ہے، جس کا واشنگٹن میں جائزہ لیا جا رہا ہے۔

July 22, 2026

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ ایران سنجیدہ ہو تو امریکا مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم عدم تعاون کی صورت میں دیگر آپشنز بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔

July 22, 2026

بنوں میں فتنہ الخوارج کا سہولت کار خود ساختہ مولوی ظفریاب گرفتار ہو گیا ہے، جس نے خارجی کمانڈرز کو بھتہ خوری کے لیے غیر شرعی فتوے دینے کا اعتراف کر لیا ہے۔

July 22, 2026

دنیا بھر میں آج ”عالمی یوم مہاجرین” منایا جا رہا ہے؛ شہباز شریف کی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مبارکباد

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانی پاکستان کی ثقافت اور صلاحیتوں کے سفیر ہیں اور مختلف اقوام کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کی سالانہ 38 ارب ڈالر سے زائد ترسیلاتِ زر ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں اور لاکھوں خاندانوں کا ذریعہ معاش ہیں، تاہم ان کی اصل طاقت ان کی محنت، مہارت اور عزم میں پوشیدہ ہے۔
دنیا بھر میں آج ''عالمی یوم مہاجرین'' منایا جا رہا ہے؛ شہباز شریف کی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو مبارکباد

اس دن کو منانے کا مقصد جنگ، نسلی تعصب، مذہبی کشیدگی، سیاسی تناؤ اور امتیازی سلوک کے باعث اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور مہاجرین اور پناہ گزینوں سے یکجہتی کا اظہار کرنا اور انہیں درپیش مسائل کے بارے میں عالمی سطح پر آگاہی پیدا کرنا ہے۔

December 18, 2025

آج دنیا بھر میں اقوامِ متحدہ کے زیرِ اہتمام مہاجرین کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ اقوامِ متحدہ نے مہاجرین کی بڑھتی ہوئی عالمی تعداد کے پیشِ نظر 4 دسمبر 2000 کو یہ اعلان کیا تھا کہ ہر سال 18 دسمبر کو مہاجرین کے عالمی دن کے طور پر منایا جائے گا۔

اس دن کو منانے کا مقصد جنگ، نسلی تعصب، مذہبی کشیدگی، سیاسی تناؤ اور امتیازی سلوک کے باعث اپنا گھر بار چھوڑنے پر مجبور مہاجرین اور پناہ گزینوں سے یکجہتی کا اظہار کرنا اور انہیں درپیش مسائل کے بارے میں عالمی سطح پر آگاہی پیدا کرنا ہے۔ اقوامِ متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں 230 ملین سے زائد افراد اپنے آبائی علاقوں سے دور زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

دریں اثنا، وزیراعظم محمد شہباز شریف نے عالمی یومِ مہاجرین کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بیرونِ ملک مقیم 12 ملین سے زائد پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، جن کی ترسیلاتِ زر ملکی معیشت کے لیے بڑا سہارا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایسے افراد کی ہمت، قربانیوں اور بیش قیمت خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے جو روزگار کے لیے اپنا وطن چھوڑ کر دوسرے ممالک میں محنت مزدوری کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان عالمی یومِ مہاجرین پر دنیا بھر کے ممالک کے ساتھ مل کر ان افراد کی جدوجہد اور خدمات کو تسلیم کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سال عالمی یومِ مہاجرین “میری جدوجہد کی کہانی: ثقافتیں اور ترقی” کے عنوان سے منایا جا رہا ہے، جو اس حقیقت کو اجاگر کرتا ہے کہ انسانی نقل و حرکت عالمی ترقی کے لیے باعثِ برکت ثابت ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مختلف سماجی پس منظر رکھنے والے افراد کی نقل و حرکت معاشروں کو ثقافتی طور پر مالا مال کرتی ہے اور جدت و تخلیق کو فروغ دیتی ہے۔ کثیرالثقافتی معاشرے اگر باہمی تعاون، وقار اور انسانی حقوق کے اصولوں پر قائم ہوں تو پائیدار ترقی کو ممکن بناتے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانی پاکستان کی ثقافت اور صلاحیتوں کے سفیر ہیں اور مختلف اقوام کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کی سالانہ 38 ارب ڈالر سے زائد ترسیلاتِ زر ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں اور لاکھوں خاندانوں کا ذریعہ معاش ہیں، تاہم ان کی اصل طاقت ان کی محنت، مہارت اور عزم میں پوشیدہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان بیرونِ ملک جانے والے افراد کو ہنرمند بنانے کو ترجیح دے رہی ہے کیونکہ موجودہ عالمی معیشت میں کامیابی کے لیے فنی مہارت کے ساتھ ساتھ سماجی صلاحیتوں اور غیر ملکی زبانوں پر عبور بھی ناگزیر ہے۔ اسی مقصد کے تحت فنی و پیشہ ورانہ تربیتی نظام کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان، یورپی یونین ٹیلنٹ پارٹنرشپ اور مختلف ممالک کے ساتھ طے پانے والی مفاہمتی یادداشتوں کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کے ہنر کو عالمی سطح پر تسلیم کرانے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے منظم نظام تشکیل دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی امیگریشن و بہبود پالیسی اور قومی بحالی پالیسی کے مسودے اس امر کو یقینی بناتے ہیں کہ بیرونِ ملک جانے والے افراد کا سفر محفوظ، باوقار اور منظم ہو۔ آخر میں وزیراعظم نے کہا کہ آئیے عہد کریں کہ ناگزیر حالات میں ہجرت کرنے والوں کو ہنرمند بنانے اور ان کے لیے محفوظ و بااختیار مواقع پیدا کرنے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ مشترکہ ترقی کے سفر کو کامیاب بنایا جا سکے۔

متعلقہ مضامین

پاکستان نے حوثی ملیشیا کی بحیرہ احمر اور سعودی عرب کو دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستانی جہازوں پر حملے کی صورت میں دفاع کا حق محفوظ رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔

July 22, 2026

دہلی میں تعلیمی بے ضابطگیوں اور بے روزگاری پر مودی حکومت کے خلاف طلبہ کے احتجاج پر پولیس تشدد کے بعد نصیر الدین شاہ اور پرکاش راج سمیت بالی ووڈ کی معروف شخصیات میدان میں آ گئی ہیں۔

July 22, 2026

ایف آئی اے اور سکیورٹی اداروں نے افغان شہریوں کو جعلی شناختی دستاویزات فراہم کرنے والے 2 نادرا افسران سمیت 4 افراد کو گرفتار کر کے دہشت گردی سے روابط کا انکشاف کیا ہے۔

July 22, 2026

پاکستان، قطر اور مصر نے امریکا اور ایران کے درمیان تنازع حل کرنے کے لیے 10 روزہ جنگ بندی کی تجویز پیش کر دی ہے، جس کا واشنگٹن میں جائزہ لیا جا رہا ہے۔

July 22, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *