مددگار یا مکار؟ اپنوں کے ہاتھوں قتل کے لرزہ خیز واقعات

مددگار یا مکار؟

اپنوں کے لبادے میں چھپے قاتلوں اور خونی رشتوں کے پامال ہوتے تقدس پر ایک دردناک تحریر، جو مددگار چہروں کے پیچھے چھپے مکروہ اور سفاک کرداروں کو بے نقاب کرتی ہے۔

کشمیر بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے؛ پاکستان نے اپنا مؤقف دہرا دیا

پاکستان نے کشمیر کو تاریخی اور قانونی طور پر متنازعہ قرار دیتے ہوئے بھارتی اقدامات کی مذمت کی، جبکہ بھارت نے جموں و کشمیر اور لداخ کو اپنا ناقابل تنسیخ حصہ قرار دیا
پاکستان نے کشمیر کو تاریخی اور قانونی طور پر متنازعہ قرار دیتے ہوئے بھارتی اقدامات کی مذمت کی، جبکہ بھارت نے جموں و کشمیر اور لداخ کو اپنا ناقابل تنسیخ حصہ قرار دی

اجلاس میں دونوں ممالک نے دہشت گردی کے معاملے پر ایک دوسرے پر شدید الزامات عائد کیے

December 18, 2025

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں مسئلۂ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کے درمیان شدید بیان بازی ہوئی۔ بھارت نے جموں و کشمیر کو اپنا اٹوٹ اور ناقابل تنسیخ حصہ قرار دیتے ہوئے پاکستانی موقف کو مسترد کیا جبکہ پاکستان نے کہا ہے کہ کشمیر تاریخی اور قانونی طور پر کبھی بھارت کا حصہ نہیں رہا۔

پاکستان کے نمائندے گل قیصر سروانی نے کہا کہ جموں و کشمیر ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ متنازعہ علاقہ ہے اور بھارت نے کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی نگرانی میں رائے شماری کا جو وعدہ کیا تھا وہ آج تک پورا نہیں ہوا۔ انہوں نے بھارت پر کشمیر میں فوجی موجودگی بڑھانے، انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور آبادیاتی تناسب کو تبدیل کرنے کا واضح انداز میں ذکر کیا۔

بھارت کے مستقل نمائندے پرتھانینی ہریش نے جواباً کہا کہ جموں و کشمیر اور لداخ بھارت کے ناقابل تنسیخ حصے ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔ انہوں نے پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل کے فورم کو تفرقہ انگیز ایجنڈے کے لیے استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

دہشت گردی کے معاملے پر دونوں ممالک نے ایک دوسرے پر شدید الزامات عائد کیے۔ پاکستانی نمائندے نے بھارت پر دہشت گرد گروہوں کو سرپرستی فراہم کرنے کا الزام لگایا جبکہ بھارتی نمائندے نے پاکستان پر دہشت گردی کی مالی معاونت کا الزام لگاتے ہوئے حالیہ پہلگام حملے کا ذکر کیا۔ خیال رہے پہلگام واقعے کی پاکستان مذمت کرتے ہوئے آزادانہ اور شفاف تحقیقات کی پیشکش کی تھی، جو بھارت نے مسترد کر دی تھی۔

متعلقہ مضامین

افغانستان میں شدید غذائی قلت اور صحت کے نظام پر بڑھتے دباؤ پر اوچا نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے طالبان حکومت کی ترجیحات اور امدادی فنڈز کی شفافیت پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔

November 4, 2026

مکہ مکرمہ میں مسجد کے تقدس کی پامالی پر 2 بنگلہ دیشی شہریوں کو سزائے موت دے دی گئی، جبکہ عدالتی تحقیقات کے ذریعے ملزمان کے حق میں پھیلائی جانے والی گمراہ کن افواہوں کو رد کر دیا گیا۔

November 4, 2026

طلبہ سیاست سے عسکریت پسندی تک کا سفر طے کرنے والے بشیر زیب کون ہیں، جنہیں کالعدم بی ایل اے نے سربراہی کے عہدے سے برطرف کر دیا ہے۔

November 4, 2026

ٹرمپ نے ایران کے خلاف بڑی فوجی کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کو کچھ بڑا کرنا ہوگا۔

November 4, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *