بھارتی فوج میں کرپشن کا بحران: سینئر افسر اہلیہ سمیت گرفتار

سی بی آئی نے نئی دہلی میں کارروائی کے دوران لیفٹیننٹ کرنل دیپک کمار کے دو مکانات پر چھاپے مارے، جن سے مجموعی طور پر 3 کروڑ 23 لاکھ روپے کی نقد رقم برآمد ہوئی
شمالی وزیرستان حملے کا دوسرا خودکش بمبار بھی افغان شہری ”عزام” نکلا

یہ حملہ چار دہشتگردوں کے ایک گروپ نے کیا تھا، جن میں سے دو کی شناخت پہلے ہی افغان شہریوں کے طور پر ہو چکی تھی۔ حکام نے بتایا کہ اس حملے میں ملوث دیگر حملہ آور ذکی اللہ المعروف احمد وزیرستانی بھی افغان دارالحکومت کابل کے مضافاتی علاقے موسٰیٰ کا رہائشی تھا۔
افغان طالبان کی حکومت میں خوفزدہ شہری اور بڑھتے ہوئے جرائم

افغان طالبان کی حکومت میں شہری خوفزدہ ہیں اور جرائم بڑھ رہے ہیں۔ گزشتہ چھ ماہ میں 70 سے زائد کاروباری افراد اغوا، قتل، ڈکیتی اور دیگر جرائم کی شکار ہوئے۔ مقامی شہریوں کی گواہی اور خفیہ دستاویزات حقیقی صورتحال اجاگر کرتی ہیں
پی آئی اے کی بولی کا عمل مکمل؛ عارف حبیب گروپ نے سب سے بڑی بولی لگا کر کامیابی حاصل کر لی

وفاقی دارالحکومت میں قومی ایئر لائنز کی بولی کے مرحلہ وارعمل کے دوران وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر اطلاعات، وزیرنجکاری اور کنسورشیم کے نمائندوں کےعلاوہ دیگرحکام بھی موجود تھے۔
تحریکِ تحفظِ آئین پاکستان: جمہوریت، عدلیہ اور عوامی اعتماد

میڈیا پر قدغنیں، صحافیوں کے خلاف مقدمات اور اظہارِ رائے کو محدود کرنے والے اقدامات بھی تشویش ناک ہیں۔ ایک آزاد اور خودمختار میڈیا ہی ریاست کو جواب دہ بناتا ہے، مگر جب صحافت کو جرم کے مترادف بنا دیا جائے تو معاشرہ اندھیروں کی طرف بڑھتا ہے۔
عمران خان کے بیٹے برطانیہ کی وارننگ کے باوجود والد سے ملاقات کے لیے پاکستان آئیں گے

انٹرویو میں عمران خان کے بیٹے قاسم خان نے بتایا کہ برطانوی حکومت نے انہیں پاکستان نہ جانے کی ہدایت کی اور گرفتاری کی صورت میں کوئی تحفظ فراہم نہ کرنے کی وارننگ دی۔
ادویات، سفارت کاری اور عوامی صحت: افغانستان کا نیا مگر متنازع راستہ
پاکستان کئی دہائیوں سے افغانستان کے لیے ادویات اور طبی سہولیات کا سب سے قابلِ اعتماد، کم خرچ اور آسان ذریعہ رہا ہے۔ سرحدی قربت، قیمتوں میں مناسب توازن اور رسائی کی سہولت کے باعث پاکستانی ادویات افغان مارکیٹ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی رہی ہیں۔
اگر کوئی ہمت کرے اور آگے بڑھے تو جیت اس کا مقدر ٹھہرے گی؛ فیلڈ مارشل کا لیبیا کی آرمی سے خطاب

سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس ایک ویڈیو نے پاکستان کے خلاف پھیلائے جانے والے اس تاثر کو کمزور کیا ہے کہ ملک عالمی یا مسلم دنیا میں تنہائی کا شکار ہے۔ خاص طور پر عرب دنیا میں پاکستان کے بارے میں پھیلائے گئے بعض بیانیوں کو بھی اس پیش رفت کے بعد سنجیدہ سوالات کا سامنا ہے۔
فیک نیوز انڈسٹری کے مقامی ایجنٹ

سڈنی کا واقعہ ہمیں یہ بھی بتاتا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ اصل میں بندوقوں کی نہیں، بیانیوں کی جنگ ہے۔ اگر عالمی میڈیا مسلسل مذہب اور دہشتگردی کو ایک ساتھ جوڑتا رہے گا، اگر ریاستوں کو بغیر ثبوت کے مجرم بنایا جاتا رہے گا، تو یہ آگ صرف مشرق کو نہیں جلائے گی، ایک دن مغرب بھی اس کی لپیٹ میں آئے گا۔
انسانی حقوق اور اقلیتوں سے متعلق اقدامات پر یورپی یونین نے پاکستان کی کارکردگی سراہا

یورپی یونین نے انسانی حقوق سے متعلق 27 بین الاقوامی کنونشنز پر پاکستان کی پیش رفت کو سراہتے ہوئے سزائے موت، تشدد کی روک تھام، اظہارِ رائے کی آزادی، اقلیتوں کے تحفظ جیسے بنیادی انسانی حقوق کے شعبوں میں اقدامات کو قابلِ تحسین قرار دیا