حماس نے اپنے ترجمان ابو عبیدہ کی شہادت کا باضابطہ اعلان کردیا

حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈز نے اپنے نئے عسکری ترجمان کا تعارف کراتے ہوئے اس بات کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے کہ تنظیم کے سابق ترجمان، جو ابو عبیدہ کے نام سے جانے جاتے تھے، گزشتہ برس اگست میں غزہ شہر پر اسرائیلی حملے میں شہید ہو گئے تھے۔
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 خوارج ہلاک؛ آپریشن میں میجر عدیل زمان بھی شہید ہو گئے

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد پانچ بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔
تہران میں سابق افغان کمانڈر کے قتل میں افغان انٹیلیجنس ملوث ہے؛ سابق نائب صدر یونس قانونی کا دعویٰ

یونس قانونی نے یہ بات اتوار کے روز جنرل اکرام الدین سری کی یاد میں منعقدہ ایک آن لائن تعزیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کمانڈر سابق سیکیورٹی افسران اور طالبان مخالف نوجوان افغانوں کے درمیان اتحاد کی علامت بن سکتے تھے۔
دہلی حملے کے ماسٹر مائنڈ کی افغانستان میں موجودگی، خطے کی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ

نومبر کے دہلی حملے کے مبینہ ماسٹر مائنڈ ڈاکٹر مظفر احمد بھارتی پاسپورٹ کے ذریعے خلیجی ممالک کے راستے افغانستان فرار ہو گئے اور اس وقت غزنی میں طالبان کے تحفظ میں مقیم ہیں
مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں: اسحاق ڈار

اسحاق ڈارنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مسئلۂ کشمیر کے حل کے بغیر خطے میں امن قائم نہیں ہو سکت
کشمیر: وزیراعظم نے کینسر ہسپتال اور میڈیکل کالج کا افتتاح کر دیا

افتتاح کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ہسپتال اور میڈیکل کالج کے مختلف شعبہ جات اور مشینری کا معائنہ کیا۔ انہیں ہسپتال کی تشخیص اور علاج کی سہولیات پر تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔
پاکستان کا شفافیت اور صاف حکمرانی کی جانب تاریخی سفر جاری

نیشنل کرپشن پرسیپشن سروے 2025 کے مطابق 66 فیصد پاکستانیوں نے بتایا کہ انہوں نے کسی سرکاری کام کے لیے رشوت ادا نہیں کی۔ یہ اعداد و شمار اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ روزمرہ سرکاری معاملات میں نظم و ضبط اور ضابطہ کاری میں بہتری آ رہی ہے۔ اسی طرح پولیس سے متعلق عوامی تاثر میں 2023 کے مقابلے میں 6 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی، جو ایک اہم مثبت تبدیلی ہے۔
کراچی میں دہشتگردی کی بڑی کارروائی ناکام، کم عمر بلوچ طالبہ کو خود کش بمبار بننے سے بچالیا گیا

کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان لبریشن آرمی اور بلوچستان لبریشن فرنٹ کی ایک سنگین دہشت گردانہ سازش ناکام بنا دی، جس کے تحت ایک کم عمر بلوچ بچی کو خودکش حملے کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان کی سفارتی ساکھ میں اضافہ

یہ کہا جا سکتا ہے کہ جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان نہ صرف دہشت گردی کے خلاف ایک مضبوط حلیف بن کر ابھرا ہے بلکہ عالمی سطح پر اپنی ساکھ بہتر بنانے میں بھی کامیاب ہوا ہے۔ دنیا اب محض بیانات نہیں بلکہ عملی کردار کو دیکھتی ہے، اور اگر پاکستان اسی سنجیدگی اور تسلسل کے ساتھ آگے بڑھتا رہا تو بھارتی پروپیگنڈا مزید کمزور اور پاکستان کا عالمی کردار مزید مضبوط ہوتا چلا جائے گا۔
رواں سال پاکستان امریکہ سمیت دنیا بھر میں سفارت کاری کا مرکز رہا؛ بھارت کو عالمی تنہائی کا سامنا کرنا پڑا

عالمی جرائد جن میں فارن پالیسی، دی ڈپلومیٹ اور دی ٹیلی گراف شامل ہیں، انہوں نے پاکستان کی خارجہ پالیسی اور عسکری قیادت کو سراہتے ہوئے رواں سال پاکستانی سفارتکاری اور دفاعی محاذ سے متعلق کامیاب قرار دیا