ایران کے ہرمزگان میں امریکی حملوں میں مزید 3 افراد جاں بحق۔ ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر میزائل حملہ، ڈرون مار گرانے اور آبنائے ہرمز میں جہازوں پر حملوں کا دعویٰ۔

July 18, 2026

امریکہ ایران تنازع میں جہاں دونوں فریق ایک دوسرے پر معاہدہ سبوتاژ کرنے کا الزام لگا رہے ہیں، وہیں اصل قیمت خطے کے وہ ممالک چکا رہے ہیں جن کا اس جنگ سے براہِ راست کوئی تعلق نہیں۔

July 18, 2026

اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کا کشمیری رہنماؤں پر براہ راست حملہ؛ باغ میں سابق وزیر اعظم سردار تنویر الیاس پر فائرنگ کر کے گن مین کو شہید کر دیا۔

July 17, 2026

سری لنکا پولیس نے لنکا پریمیئر لیگ کے آغاز سے چند گھنٹے قبل جعفنا کنگز فرنچائز کے بھارتی شریک مالک منجوت کلرا کو میچ فکسنگ کے شبہے میں گرفتار کر لیا۔

July 17, 2026

باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 خوارج ہلاک؛ آپریشن میں میجر عدیل زمان بھی شہید ہو گئے

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد پانچ بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 خوارج ہلاک؛ آپریشن میں میجر عدیل زمان بھی شہید ہو گئے

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کوخراج تحسین کیا ہے۔ گورنر نے خوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت و بہادری کی تعریف کی۔

December 29, 2025

انتیس دسمبر 2025 کو سیکیورٹی فورسز نے ضلع باجوڑ کے عمومی علاقے خار میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ آپریشن بھارتی پراکسی تنظیم فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔

آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد پانچ بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔

تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران میجر عادل زمان (عمر 36 سال، سکنہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان)، جو اپنے دستوں کی قیادت اگلے محاذ سے کر رہے تھے، بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کر گئے۔

ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ یہ خوارج سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں کے علاوہ معصوم شہریوں کے قتل میں بھی ملوث رہے تھے۔

علاقے میں کسی بھی مزید بھارتی سرپرستی یافتہ خارجی کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہیں۔

وفاقی اپیکس کمیٹی کی جانب سے نیشنل ایکشن پلان کے تحت منظور شدہ وژن “عزمِ استحکام” کے مطابق، پاکستان کی سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی بلا تعطل انسدادِ دہشت گردی مہم پوری قوت کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

گورنر خیبرپختونخوا کا خراج تحسین

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے 5 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کوخراج تحسین کیا ہے۔ گورنر نے خوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت و بہادری کی تعریف کی۔

گورنر خیبرپختونخوا نے فائرنگ کے تبادلہ میں شہید ہونیوالے میجر عدیل زمان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے لواحقین سے تعزیت و دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ کنڈی نے کہا کہ ڈی آئی خان سے تعلق رکھنے والے بہادر سپوت شہید میجر عدیل زمان کو سلام عقیدت پیش کرتا ہوں۔ دہشتگردوں کے مکمل خاتمہ کیلئے ہمارے شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

دیکھیں: طالبان کا نظم اور افغانستان کا غیر یقینی مستقبل

متعلقہ مضامین

ایران کے ہرمزگان میں امریکی حملوں میں مزید 3 افراد جاں بحق۔ ایران کا اردن میں امریکی اڈے پر میزائل حملہ، ڈرون مار گرانے اور آبنائے ہرمز میں جہازوں پر حملوں کا دعویٰ۔

July 18, 2026

امریکہ ایران تنازع میں جہاں دونوں فریق ایک دوسرے پر معاہدہ سبوتاژ کرنے کا الزام لگا رہے ہیں، وہیں اصل قیمت خطے کے وہ ممالک چکا رہے ہیں جن کا اس جنگ سے براہِ راست کوئی تعلق نہیں۔

July 18, 2026

اسلام آباد میں منعقدہ پاک چین بزنس کانفرنس میں فارماسیوٹیکل شعبے کے مابین 44 کروڑ ڈالرز مالیت کے 9 معاہدے طے پا گئے، جس کے تحت ٹیکنالوجی منتقل اور مقامی طور پر ویکسین تیار ہوگی۔

July 17, 2026

افغانستان کے صوبے بدخشاں میں طالبان مخالف مزاحمتی گروہ نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ضلع یفتل کا کنٹرول حاصل کر کے وہاں موجود اسلحہ اور فوجی سازوسامان اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔

July 17, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *