قطر کی یمن میں سیاسی مکالمے کی حمایت، ریاض کانفرنس کا خیرمقدم

بیان کے اختتام پر قطر نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ یمن کے بحران کے پرامن حل کے لیے تمام علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کی مکمل حمایت جاری رکھے گا، تاکہ مکالمے اور سیاسی ذرائع کے ذریعے یمن اور پورے خطے میں امن و استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔
ایران کسی اندرونی و بیرونی دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا؛ آیت اللہ خامنہ ای کا خطاب

آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایران خدا پر مکمل بھروسے اور عوامی حمایت کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کرے گا اور کسی صورت پیچھے نہیں ہٹے گا۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایرانی قوم کی طاقت اور نوجوانوں کی صلاحیت ہی وہ عنصر ہے جس نے دشمن کو ماضی میں جنگ روکنے اور پسپائی پر مجبور کیا۔
وینزویلا کے وزیر داخلہ کی عوام کو قیادت پر اعتماد اور جارح قوتوں سے تعاون نہ کرنے کی اپیل

دوسری جانب سینیٹر مائیک لی نے کہا کہ وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے انہیں آگاہ کیا ہے کہ وینزویلا کے رہنما نیکولس مادورو کو امریکا میں فوجداری الزامات کے تحت مقدمہ چلانے کے لیے گرفتار کر لیا گیا ہے، اور یہ حملے اُن افراد کے تحفظ اور دفاع کے لیے کیے گئے تھے جو گرفتاری کے وارنٹ پر عملدرآمد کر رہے تھے۔
شمالی افغانستان میں سونے کی کانوں پر قبضوں کے خلاف بغاوت پھیلنے لگی

صوبہ فراہ میں طالبان گورنر سے وابستہ افراد نے بھی کئی سونے کی کانوں پر قبضے کا سلسلہ جاری رکھا ہواہے۔ یہاں بسم اللہ مستری اور محمود نامی گورنر کے کارندے لوٹ مار اور قبضے میں پیش پیش پیش دکھائی دیتے ہیں ۔ بدخشاں کے ضلع جرم کے طالبان ضلعی گورنر مولوی غیاث، جو ضلع یفتل کے رہائشی ہیں، نے بھی کئی منصوبوں پر زبردستی قبضہ کر رکھا ہے اور کان کنی کی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ایرانی حکومت اقتدار برقرار رکھنے کے لیے کرائے کے جنگجوؤں پر انحصار کر رہی ہے؛ مائیک پومپیو کا الزام

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں مائیک پومپیو نے دعویٰ کیا کہ ایرانی حکومت اقتدار برقرار رکھنے کے لیے کرائے کے جنگجوؤں پر انحصار کر رہی ہے، جو اس بات کا ثبوت ہے کہ موجودہ نظام سنگین بحران کا سامنا کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ درجنوں شہروں میں مظاہرے اور ہنگامے جاری ہیں جبکہ بسیج فورس شدید دباؤ میں ہے۔
ایران: معاشی بحران سے سیاسی عدم استحکام تک

ایران کا موجودہ بحران صرف ایک ملک کا داخلی مسئلہ نہیں بلکہ یہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ معاشی ناکامی اور سیاسی جمود مل کر کسی بھی نظام کے لیے سنگین خطرات پیدا کر سکتے ہیں۔ اگر حکومت نے عوامی خدشات کو سنجیدگی سے نہ لیا تو یہ احتجاج مستقبل میں مزید شدت اختیار کر سکتے ہیں، جو نہ صرف حکومتی اتھارٹی بلکہ ملک کے مجموعی استحکام کے لیے بھی خطرناک ثابت ہوں گے۔
بھارتی وزیرِ خارجہ کے الزامات مسترد، دہشت گردی اور کشمیر پر پاکستان کا دوٹوک مؤقف برقرار

ترجمان نے کہا کہ بھارت جموں و کشمیر پر اپنے غیر قانونی اور جابرانہ فوجی قبضے کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خود ارادیت کی منصفانہ جدوجہد کی مکمل سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا، جیسا کہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں میں تسلیم کیا گیا ہے۔
پاک فضائیہ کا جدید میزائل نظام “تیمور” کا کامیاب تجربہ، قومی دفاعی صلاحیت میں اہم سنگِ میل

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اس اہم کامیابی پر سائنس دانوں، انجینئرز اور پاک فضائیہ کی پوری ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ان کی پیشہ ورانہ مہارت، محنت اور قومی دفاع کو مضبوط بنانے کے عزم کو سراہا۔
وینیزویلا پر امریکہ کی جانب سے متعدد فضائی حملے؛ امریکی فوج نے صدر کو گرفتار کر کے ملک بدر کر دیا
صدر نیکولس مادورو نے ملک گیر ہنگامی حالت نافذ کر دی اور افواج کو مکمل متحرک ہونے کا حکم دیا، اقوام متحدہ میں کارروائی اور بین الاقوامی مدد کی اپیل بھی کی
اسحاق ڈار چین روانہ، چین کے ساتھ ساتویں اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی صدارت کریں گے

معاون وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں تاکہ وزیرِ خارجہ وانگ یی کے ساتھ ساتویں پاک–چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت کری