باجوڑ حملہ: پاکستان کا افغان ناظم الامور کو طلب کر کے شدید احتجاج

پاکستان نے باجوڑ حملے پر افغان ناظم الامور کو طلب کر کے شدید احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے ٹی ٹی پی کے ٹھکانوں کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
طالبان حکومت قیدیوں کو سیاسی مہرے کے طور پر استعمال کر رہی ہے، امریکی سفارت کار

امریکی سفارت کار ڈان براؤن نے الزام عائد کیا ہے کہ افغان طالبان قیدیوں کو بین الاقوامی مذاکرات میں بطور سیاسی مہرہ استعمال کر رہے ہیں اور عالمی برادری اس کا نوٹس لے
پی ٹی آئی منظم جماعت نہیں بلکہ مفاد پرستوں کا ٹولہ ہے، سیاسی حلقوں کی کڑی تنقید

پی ٹی آئی کی 13 سالہ صوبائی حکومت اور وفاقی دورِ اقتدار پر تنقید کرتے ہوئے اسے ایک منظم جماعت کے بجائے مفاد پرستوں کا ٹولہ قرار دے دیا گیا ہے جو اب احتساب سے بچنے کے لیے انتشار کا سہارا لے رہی ہے
بنگلہ دیش میں ٹی ٹی پی کی بڑھتی سرگرمیاں، جنوبی ایشیا کے لیے ایک نیا سیکیورٹی چیلنج

2024 میں بنگلہ دیش کے سیاسی بحران، جیلوں سے قیدیوں کے فرار اور اسلحے کے پھیلاؤ نے ایک ایسا خلا پیدا کیا جس سے انتہا پسند عناصر فائدہ اٹھا سکتے تھے۔ بنگلہ دیش میں پہلے سے موجود شدت پسند تنظیمیں، جیسے جماعت المجاہدین بنگلہ دیش (جے ایم بی)، حرکت الجہاد الاسلامی بنگلہ دیش (ہوجی-بی) اور انصار الاسلام، ایک نظریاتی ماحول فراہم کرتی رہی ہیں جس میں بیرونی گروہوں کے لیے جڑیں مضبوط کرنا نسبتاً آسان ہو جاتا ہے۔
دوراہے پر کھڑی تحریک انصاف

سیاست بہت ظالم چیز ہوتی ہے۔ طاقت اور اقتدار کے اس کھیل میں بھائی بہن سیاسی حریف بن جاتے ہیں۔ قیدی کی رہائی میں رکاوٹ اس کے گھر سے ڈالی جاتی ہے کیونکہ قیدی کے مسلسل قید رہنے کی صورت میں وراثت بہنوں کے نام ہو گی۔ یہ بات لکھ لیجیے کہ رہائی اور شہرت کی اس جنگ میں بہن کا ووٹ شہرت کے حق میں لگتا ہے کیونکہ اس شہرت کی وارث مستقبل میں علیمہ خان کو بننا ہے۔
افغانستان: تبلیغی جماعت کی سرگرمیاں براہِ راست ریاستی نگرانی میں لینے کا فیصلہ

افغان حکومت نے تبلیغی جماعت کو براہِ راست سرکاری نگرانی میں لیتے ہوئے اس کی آزادانہ سرگرمیوں پر پابندی عائد کر دی ہے، جس کا مقصد مذہبی اداروں پر ریاستی عملداری کو مکمل طور پر نافذ کرنا ہے
بنگلہ دیش میں ٹی ٹی پی کے بڑھتے ہوئے اثرات: علاقائی عسکریت پسندی کا نیا رخ

تحریکِ طالبان پاکستان اب ایک علاقائی خطرے کے طور پر اُبھر رہی ہے، جہاں بنگلہ دیش سے نوجوانوں کو بھرتی کر کے پاکستان کے شورش زدہ علاقوں میں منتقل کرنے کے شواہد ملے ہیں