"> کابل انتظامیہ پر قیدیوں کی سودے بازی کا الزام اور امریکی ردِعمل
مولانا فضل الرحمان کی سیاست، مذہب کا سیاسی استعمال

اصولوں کی سیاست یا مفادات کا کھیل

مذہب، عسکری پالیسی اور جمہوریت کو اقتدار کی سیڑھی بنانے والے مولانا فضل الرحمان کی سیاست میں دوہرے معیار، سیاسی یوٹرنز اور مفاد پرستی کے تضادات نمایاں ہیں۔

طالبان حکومت قیدیوں کو سیاسی مہرے کے طور پر استعمال کر رہی ہے، امریکی سفارت کار

امریکی سفارت کار ڈان براؤن نے الزام عائد کیا ہے کہ افغان طالبان قیدیوں کو بین الاقوامی مذاکرات میں بطور سیاسی مہرہ استعمال کر رہے ہیں اور عالمی برادری اس کا نوٹس لے
امریکی سفارت کار ڈان براؤن نے الزام عائد کیا ہے کہ افغان طالبان قیدیوں کو بین الاقوامی مذاکرات میں بطور سیاسی مہرہ استعمال کر رہے ہیں اور عالمی برادری اس کا نوٹس لے

افغانستان کے لیے امریکی ناظم الامور کے طالبان حکومت پر سنگین الزامات

February 19, 2026

افغانستان کے لیے امریکی سفارت خانے کے ناظم الامور ڈان براؤن نے امارتِ اسلامیہ افغانستان کی موجودہ انتظامیہ پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان قیدیوں کو امریکہ اور دیگر ممالک کے ساتھ مذاکرات میں ‘سودے بازی کے مہرے’ کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔

امریکی سفارت کار نے حالیہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ کابل انتظامیہ انسانی جانوں کو سیاسی مفادات اور سفارتی مراعات حاصل کرنے کے لیے آلے کے طور پر استعمال کر رہی ہے، جو کہ بین الاقوامی اصولوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے عالمی برادری کو متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ طالبان کو اس قسم کے ‘قابلِ مذمت حربوں’ پر جوابدہ ٹھہرانے کے لیے اپنا اثر و رسوخ استعمال کرے۔

واضح رہے کہ امارتِ اسلامیہ کی جانب سے تاحال ان الزامات پر کوئی باضابطہ ردِعمل یا تردیدی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ کابل اور واشنگٹن کے درمیان قیدیوں کی رہائی، انسانی حقوق اور باقاعدہ سفارتی تعلقات کی بحالی کا معاملہ طویل عرصے سے تعطل کا شکار ہے اور اسے دونوں ممالک کے درمیان ایک حساس تنازع سمجھا جاتا ہے۔

دیکھیے: افغانستان میں قندھاری اور حقانی دھڑوں میں پراکسی جنگ کی تیاریاں

متعلقہ مضامین

وادی تیراہ میں 4 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے، جبکہ لکی مروت میں کوہاٹ پولیس لائنز حملے کا ماسٹر مائنڈ زاہد گل مارا گیا۔

October 16, 2026

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے افغانستان میں دہشت گرد گروہوں کی موجودگی کو خطے کے لیے خطرہ قرار دے کر افغان طالبان کے پاکستان مخالف الزامات کو مسترد کر دیا۔

October 16, 2026

محسن نقوی کا دعویٰ ہے کہ گورنر راج میں حصہ اور گورنر شپ نہ ملنے پر ایک سیاسی جماعت کے سربراہ ناراض ہیں۔ انہوں نے سابق فاٹا کے وسائل اور خیبرپختونخوا کی سکیورٹی صورت حال پر بھی بات کی۔

October 16, 2026

دفاعی تجزیہ کار میجر جنرل ریٹائرڈ طارق رشید کا کہنا ہے کہ افغانستان میں چھوڑے گئے اربوں روپے کے امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے استعمال ہو رہے ہیں۔

October 16, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *