ہنگو بم دھماکے میں ایس پی اسد زبیر، ان کے گن مین داؤد اور ڈرائیور عاطف جامِ شہادت نوش کرگئے

October 24, 2025

علی ترین نے کہا ہے کہ پی سی بی اور پی ایس ایل مینجمنٹ نے انہیں ایک قانونی نوٹس بھیجا تھا، جس میں مذکور تھا کہ وہ بورڈ کے خلاف تنقیدی بیانات واپس لیتے ہوئے معافی مانگیں

October 24, 2025

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں 8 دہشت گردوں ہلاک اور 5 زخمی ہوئے

October 24, 2025

معاہدے کے مطابق قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

October 24, 2025

ماہرین کے مطابق یہ انکشاف اس حقیقت کو مزید تقویت دیتا ہے کہ افغانستان نہ صرف دہشت گرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے بلکہ وہاں سے پاکستان کے خلاف منظم کارروائیاں بھی کی جا رہی ہیں۔

October 24, 2025

پاکستان نے بارہا کابل حکومت کو متنبہ کیا کہ وہ اپنی زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے مگر اشرف غنی کی حکومت نے ہمیشہ بھارت کے اشاروں پر عمل کیا۔2014 کے بعد جب امریکا نے اپنی فوجی موجودگی کم کی تو افغانستان میں طالبان نے دوبارہ طاقت حاصل کرنا شروع کی۔

October 24, 2025

عوامی جمہوریہ چین کا آج قومی دن منایا جا رہا ہے، پاکستانی قیادت کی مبارکباد

اس کے علاوہ دیگر سیاسی رہنماؤں اور سفارت کاروں نے بھی چین کو خصوصی مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ پاکستان اور چین ہمیشہ یک قالب دو جان رہیں گے۔

1 min read

عوامی جمہوریہ چین کا آج قومی دن منایا جا رہا ہے، پاکستانی قیادت کی مبارکباد

وزیراعظم نے بتایا کہ ان کا حالیہ دورہ چین نہایت نتیجہ خیز رہا، جس کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس اور بزنس ٹو بزنس کانفرنس میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے طے پائے۔

October 1, 2025

عوامی جمہوریہ چین کا قومی دن آج منایا جارہا ہے۔ چین کے قیام کی 76ویں سالگرہ منانے کے لیے دارالحکومت بیجنگ کے تیانانمین سکوائر پر مرکزی تقریب کا اہتمام کیا گیا ۔ آغاز میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی اور قومی نغمہ پڑھا گیا ۔ پیپلز لبریشن آرمی کے اعزازی گارڈز نے پریڈ کا شاندار مظاہرہ کیا ۔

تقریب میں شرکت کیلئے ملک بھر سے ہزاروں افراد صبح سویرے ہی سکوائر میں جمع ہو گئے تھے اور پرچم کشائی کا منظر دیکھا ۔ لوگوں نے ہاتھوں میں قومی پرچم بھی لہرایا۔ چین کے قومی دن کے موقع پر بیجنگ کے سکوائر کے مرکز میں ایک دلکش پھولوں کی ٹوکری رکھی گئی تھی جس سے تقریب کی خوبصورتی کو چار چاند لگ گئے۔

چین کے قومی دن پر ہانگ کانگ میں بھی پرچم کشائی کی تقریب ہوئی ۔تقریب میں چیف ایگزیکٹو جان لی کی اور اعلیٰ عہدیداروں نے شرکت کی ۔لی نے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا حکومت قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے قانونی نظام اور نفاذ کے طریقہ کار میں مسلسل بہتری لائے گی۔

صدر مملکت کا خصوصی پیغام

صدر مملکت آصف علی زرداری نے چین کے 76ویں قومی دن پر مبارکباد کا پیغام دیا،چینی صدر اور عوام کی خوشحالی اور کامیابیوں کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

صدرمملکت آصف علی زرداری نےکہاپاکستان اورچین کی آزمودہ دوستی مزیدمضبوط ہورہی ہے،پاکستان کےعوام چین کی خوشیوں میں شریک ہیں،صدرشی جن پنگ کی قیادت چین کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے گئی،پاکستان مشترکہ خوشحالی اور عالمی تعاون کے وژن کا حامی ہے۔

صدرمملکت نےمزیدکہاچین کی ترقی،اتحاد اوراختراع کا شاندارسفرقابل فخرہے،میرےحالیہ دوروں سے روابط کےفروغ اورتعاون کے عزم کو تقویت ملی،مضبوط عوامی تعلقات پاکستان چین دیرپا شراکت داری کی بنیاد ہیں۔

شہباز شریف کی مبارکباد

 وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات پر فخر کرتا ہے۔

چین کے 76ویں قومی دن پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے چینی قیادت اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ چین کی ترقی، خوشحالی اور کامیابی کے لیے دعاگو ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ دن چین کے شاندار قومی سفر اور عالمی امن و ترقی میں اس کے کردار کی یاد دہانی ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ صدر شی جن پنگ کی قیادت میں چین نے ترقی اور خوشحالی کی وہ منازل طے کی ہیں جو دنیا کے لیے ایک روشن مثال ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان اور چین کی دوستی لازوال رشتہ ہے جو وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوا ہے اور آنے والی نسلوں کے لیے ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ ان کا حالیہ دورہ چین نہایت نتیجہ خیز رہا، جس کے دوران شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس اور بزنس ٹو بزنس کانفرنس میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے معاہدے طے پائے۔

ان کے مطابق سی پیک دونوں ممالک کے درمیان سب سے اہم منصوبہ ہے جو اب دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان پرامید ہے کہ دونوں ممالک اپنی شراکت داری کو نئے سنگ میل تک لے جائیں گے۔

محسن نقوی کی مبارکباد

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے عوامی جمہوریہ چین کے 76ویں قومی دن پر چینی قیادت، کمیونسٹ پارٹی اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین نے مختصر مدت میں معاشی استحکام اور پائیدار ترقی کے خواب کو عملی تعبیر دی ہے اور استقامت، اصولوں کی پاسداری اور اجتماعی فلاح کے جذبے سے دنیا میں بلند مقام حاصل کیا ہے۔محسن نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ چین کی معاشی، سماجی اور عسکری میدان میں غیر معمولی کامیابیاں نہ صرف اس کی اپنی ترقی بلکہ پورے خطے کے استحکام اور خوشحالی کا باعث ہیں۔

انہوں نے چین کی شاندار تاریخ، ثقافتی ورثے اور حیرت انگیز ترقی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک چین تعلقات تاریخی، اسٹریٹجک اور مضبوط شراکت داری پر مبنی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سی پیک جیسے عظیم منصوبے اس شراکت داری کی روشن مثال ہیں جبکہ ہمالیہ کی فلک بوس چوٹیاں، سمندر کی گہرائیاں اور قراقرم کی سنگلاخ راہیں پاک چین لازوال دوستی کی گواہ ہیں۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ چین نے ہر بحران، علاقائی تناؤ یا داخلی چیلنج کے دوران پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مستقل اور مرکزی ستون ہیں۔

احسن اقبال کا خصوصی پیغام

وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی اصلاحات و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے بھی حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی جانب سے عوامی جمہوریہ چین کی قیادت اور عوام کو چین کے قومی دن کے موقع پر دلی مبارکباد دی ہے۔ بدھ کو یہاں جاری بیان میں وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ دن چین کے اتحاد، استقامت اور ترقی کے اُس شاندار سفر کی علامت ہے جس نے چین کو دنیا میں ترقی اور استحکام کا مینار بنا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو فخر ہے کہ وہ چین کا آہنی بھائی اور ہر حال کا اسٹریٹجک شراکت دار ہے،ہماری دوستی اعتماد اور مشترکہ خوابوں پر مبنی ہے جو ہر گزرتے دن کے ساتھ مزید مضبوط ہو رہی ہے۔ احسن اقبال نے کہا کہ جب ہم سی پیک فیز 2 اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت باہمی تعاون کو مزید آگے بڑھا رہے ہیں تو ہم ایک مشترکہ خوشحال مستقبل کے عزم کو دہراتے ہیں۔ انہوں نے چین کی مزید ترقی اور پاکستان و چین کی دوستی ہمیشہ قائم و دائم رہنے کی دعا بھی کی۔

اس کے علاوہ دیگر سیاسی رہنماؤں اور سفارت کاروں نے بھی چین کو خصوصی مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ پاکستان اور چین ہمیشہ یک قالب دو جان رہیں گے۔

دیکھیں امارت اسلامیہ کا روس، چین، پاکستان اور ایران کے افغانستان سے متعلق بیان کا خیر مقدم

متعلقہ مضامین

ہنگو بم دھماکے میں ایس پی اسد زبیر، ان کے گن مین داؤد اور ڈرائیور عاطف جامِ شہادت نوش کرگئے

October 24, 2025

علی ترین نے کہا ہے کہ پی سی بی اور پی ایس ایل مینجمنٹ نے انہیں ایک قانونی نوٹس بھیجا تھا، جس میں مذکور تھا کہ وہ بورڈ کے خلاف تنقیدی بیانات واپس لیتے ہوئے معافی مانگیں

October 24, 2025

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں 8 دہشت گردوں ہلاک اور 5 زخمی ہوئے

October 24, 2025

معاہدے کے مطابق قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

October 24, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *