یاد رہے کہ حالیہ کچھ عرصے کے دوران جعفر ایکسپریس متعدد مرتبہ دہشت گردوں کے حملوں کی زد میں آئی ہے۔

October 29, 2025

اسلام آباد نے واضح کیا ہے کہ ملک کی سلامتی اور سرحدی تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اور پاکستان اپنے قومی مفادات کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

October 29, 2025

افغانستان جیسا خطہ جو دہائیوں سے غیر ملکی مداخلت ،جنگ و جدل  ،خانہ جنگی اور دیگر مسائل سے  دوچار ہے اس وقت ایک مرتبہ پھر غلط راستے پہ چل کے خود کو  آگ  میں جھونک رہا ہے۔

October 29, 2025

عالمی ماحولیاتی فنڈ کے تحت سوات کے گلیشیئر سے نکلنے والے دریا اور ساتھ ساتھ وسطی ایشیا کے نرن، پیانج اور جنوبی قفقاز کے دریائی علاقوں میں متعدد منصوبے شروع کیے جائیں گے

October 29, 2025

پاکستان اور چین کے درمیان کوانٹم کمپیوٹنگ کے شعبے میں تعاون کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

October 29, 2025

کیونکہ جو معاشرہ اپنے دیکھ بھال کرنے والوں کا خیال رکھتا ہے، وہی حقیقت میں صحت مند اور مضبوط معاشرہ ہوتا ہے۔

October 29, 2025

برطانیہ نے پاکستانی ایئرلائنز پر عائد پابندیاں ختم کردیں

برطانوی ہائی کمشنر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ایئرلائنز پر عائد تمام پابندیاں ختم کردی گئی ہیں

1 min read

برطانوی ہائی کمشنر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ایئرلائنز پر عائد تمام پابندیاں ختم کردی گئی ہیں

ہر فضائی کمپنی کو پرواز سے قبل برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے اجازت نامہ لینا ہوگا

July 16, 2025

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے اس فیصلے کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان کو برطانیہ کی ایئر سیفٹی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔ لہٰذا اب پاکستانی فضائی کمپنیاں برطانیہ کی جانب پروازوں کے لیے اجازت لے سکتی ہیں۔

برطانوی ہائی کمشنر کے مطابق، برطانیہ کی ایئر سیفٹی کمیٹی نے پاکستان کے فضائی نظام میں بہتری آنے کے بعد عائد کردہ پابندیاں ختم کردی ہیں۔ تاہم ہر فضائی کمپنی کو پرواز سے قبل برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے اجازت نامہ لینا ہوگا۔

ہائی کمشنر جین میریٹ

ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا ہے کہ میں برطانوی اور پاکستانی حکام کی شکرگزار ہوں جنہوں نے بین الاقوامی معیار کے مطابق بہتری کے لیے اقدامات اٹھائے۔ اگرچہ پروازوں کی بحالی میں وقت درکار ہے، لیکن پابندیوں کا اٹھائے جانا ایک خوش آئندہ اقدام ہے۔

اپنی گفتگو کے دوران ہائی کمشنر کا کہنا تھ ایئر سیفٹی فہرست سے فضائی کمپنی کا نام نکالنے کا فیصلہ تکنیکی بنیادوں پر کیا جاتا ہے، جس کی باقاعدہ نگرانی ایئر سیفٹی کمیٹی کرتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا یہ کمیٹی گزشتہ طویل عرصے سے پاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطے میں ہے۔ کمیٹی نے اس نتیجے پر پہنچ کر فیصلہ کیا کہ 2021 کے بعد سے کافی حد تک بہتری آچکی ہے۔ چنانچہ تکنیکی عمل کی بنیاد پر پاکستانی فضائی کمپنیوں کا نام فہرست سے خارج کردیا گیا۔

اس وقت برطانیہ میں 16 لاکھ سے زائد پاکستانی شہری مقیم ہیں اور اسی طرح پاکستان میں ہزاروں برطانوی شہری موجود ہیں۔ لہذا مذکورہ فیصلہ دونوں جانب کے شہریوں کے لیے غیر معمولی اہمیت رکھتا ہے اور اسکے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے درمیان روابط کی بحالی میں معاون ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا، برطانیہ پاکستان کا اہم شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے مابین تجارت کی مجموعی مالیت 4.7 ارب پاؤنڈ ہے۔ دونوں ممالک کے مابین سفر کی سہولت کی بناء پر تجارتی تعلقات میں مزید بہتری متوقع ہے۔

دیکھیں: اسحاق ڈار کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک و علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال

متعلقہ مضامین

 یاد رہے کہ حالیہ کچھ عرصے کے دوران جعفر ایکسپریس متعدد مرتبہ دہشت گردوں کے حملوں کی زد میں آئی ہے۔

October 29, 2025

اسلام آباد نے واضح کیا ہے کہ ملک کی سلامتی اور سرحدی تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، اور پاکستان اپنے قومی مفادات کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کرے گا۔

October 29, 2025

افغانستان جیسا خطہ جو دہائیوں سے غیر ملکی مداخلت ،جنگ و جدل  ،خانہ جنگی اور دیگر مسائل سے  دوچار ہے اس وقت ایک مرتبہ پھر غلط راستے پہ چل کے خود کو  آگ  میں جھونک رہا ہے۔

October 29, 2025

عالمی ماحولیاتی فنڈ کے تحت سوات کے گلیشیئر سے نکلنے والے دریا اور ساتھ ساتھ وسطی ایشیا کے نرن، پیانج اور جنوبی قفقاز کے دریائی علاقوں میں متعدد منصوبے شروع کیے جائیں گے

October 29, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *