امریکی جریدے دی ڈپلومیٹ نے افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کے آپریشن غضب للحق کی عسکری حکمتِ عملی کو سراہتے ہوئے اسے کامیابی قرار دیا ہے۔

June 24, 2026

معروف برازیلی صحافی پیپے ایسکوبار کا دعویٰ ہے کہ موساد نے سوئٹزرلینڈ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر پر حملے کا مبینہ منصوبہ بنایا، جسے پاکستانی انٹیلی جنس نے بروقت ناکام بنا دیا۔

June 24, 2026

افغانستان فریڈم فرنٹ نے صوبہ نورستان کے ضلع وایگل میں طالبان کے ٹھکانے پر رات گئے اچانک گوریلا حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاروائی میں طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔

June 24, 2026

خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں سی ٹی ڈی اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران 6 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک جبکہ اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔

June 24, 2026

اقوام متحدہ میں پاکستان نے امن دستوں کے خلاف جرائم کے احتساب کے لیے قرارداد پیش کر دی، جسے 150 سے زائد ممالک کی حمایت حاصل ہے۔

June 24, 2026

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان پاکستان کا ایک روزہ اہم دورہ مکمل کر کے واپس روانہ ہو گئے، جہاں انہوں نے قیادت سے تعمیری ملاقاتیں کیں، جبکہ پاکستان نے ایران کے میزائل پروگرام کی اصولی حمایت کا اعلان بھی کیا۔

June 24, 2026

افغان وزارت خارجہ نے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کر دی

افغان حکام نے سالانہ کارکردگی دیکھتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا
افغان وزارت خارجہ نے رپورٹ پیش کرتے ہوئے اہم کامیابی قراردیا

قونصلر امور شعیب بریالی نے بتایا کہ گذشتہ سال کے دوران 176 ممالک میں تقریباً ڈھائی لاکھ غیر ملکیوں کو ویزے جاری کیے گئے، جو کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں 60 فیصد زیادہ ہیں

July 24, 2025


افغان حکام نے وزارت خارجہ کی سالانہ کارکردگی کو دیکھتے ہوئے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سابقہ کارکردگی کے مقابلے میں حالیہ کارکردگی کو اہم کامیابی قرار دیا۔

رپورٹ پیش کرتے ہوئے وزیر خارجہ امیر متقی نے روس کا امارت اسلامیہ افغانستان کو تسلیم کرنے کو ایک اہم سفارتی پیش رفت قرار دیا۔ وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا اس اقدام سے افغانستان کا بین الاقوامی سطح پر مثبت چہرہ سامنے آیا ہے۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ گذشتہ برس چین، پاکستان، متحدہ عرب امارات، ازبکستان سمیت روس اور ترکی میں بھی امارت اسلامیہ افغانستان کے سفیر متعین ہوچکے ہیں جبکہ قازقستان نے بھی سفیر قبول کرنے پر آمادگی اور دلچسپی ظاہر کی ہے۔

وزیرِ خارجہ امیر متقی نے مزید بتایا کہ جرمنی، ناروے، بھارت اور انڈونیشیا جیسے ممالک میں بھی سفیر بھیجے گئے ہیں۔ ان کے مطابق امارت اسلامیہ افغانستان نے امریکی حکام سے بھی براہ راست دوطرفہ ملاقاتیں کی ہیں اور افغانستان کی حکومت متوازن پالیسی کے تحت دنیا کے تمام ممالک بشمول امریکہ سے مثبت تعلقات کی خواہشمند ہے۔
وزارت خارجہ میں قونصلر امور کے سربراہ ڈاکٹر محمد شعیب بریالی نے بتایا کہ گذشتہ سال کے دوران 176 ممالک میں تقریباً ڈھائی لاکھ غیر ملکیوں کو ویزے جاری کیے گئے، جو کہ گذشتہ سال کے مقابلے میں 60 فی صد زیادہ ہیں۔
حکام کے مطابق گذشتہ سال امارت اسلامیہ کے وفود کے 100 سے زائد بیرونی دوروں کو منظم اور آسان بنایا گیا۔
رپورٹ کے مطابق گذشتہ سال کابل نے روس، امریکہ، قازقستان، ترکمانستان، ازبکستان، پاکستان، ایران، قطر، سعودی عرب، ملائیشیا، انڈونیشیا اور اقوامِ متحدہ سمیت متعدد بین الاقوامی اداروں کے اعلیٰ سطحی وفود کی میزبانی کی۔

حکام نے بتایا کہ خارجہ پالیسی کے تحت افغان ٹرانس ریل منصوبے کی فزیبلٹی اسٹڈی سے متعلق معاہدہ کیا، جب کہ ٹاپی منصوبے پر عملی کام کا آغازگزشتہ سال میں ہو، کاسا اور لاجورد راہداری سمیت دیگر علاقائی منصوبوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے وزارت خارجہ کے مطابق ڈپلومیسی انسٹیٹیوٹ کے تحت سرکاری اداروں کے درجنوں ملازمین کے لیے تربیتی پروگرام بھی منعقد کیے گئے۔



یورپی ممالک میں مقیم افغان شہریوں کے لیے اہم اعلان کیا کہ جرمنی کے شہر بون میں واقع پاسپورٹ دفتر جو گذشتہ چار سال سے بند تھا، جلد دوبارہ کھولا جائے گا۔ مذکورہ اقدام سے یورپ میں مقیم افغان شہریوں کو پاسپورٹ سے متعلق سہولت ملے گی۔


وزارت خارجہ کے مطابق برآمدات و سرمایہ کاری میں اضافہ اور سستے بازاروں تک رسائی کے لیے مختلف ممالک سے تجارتی معاہدے سمیت دیگر ضروری سہولتیں حاصل کی گئی ہیں، جس سے تجارت میں غیر معمولی کامیابی حاصل کی گئی ہے۔ اقتصادی روابط کے شعبے نے ایشیائی ترقیاتی بینک، اسلامی ترقیاتی بینک اور دیگر اداروں سے روابط کے ذریعے تعطل کا شکار منصوبوں کو بحال کرنے، نجی شعبے کی معاونت، غربت کے خاتمے اور معاشی ترقی کے لیے تعاون کی راہ ہموار کی ہے۔

دیکھیں: افغان حکومت کا ٹی ٹی پی کو غیر مسلح کرنے اور مختلف شہروں میں بسانے کا فیصلہ

متعلقہ مضامین

امریکی جریدے دی ڈپلومیٹ نے افغانستان میں دہشت گردوں کے خلاف پاکستان کے آپریشن غضب للحق کی عسکری حکمتِ عملی کو سراہتے ہوئے اسے کامیابی قرار دیا ہے۔

June 24, 2026

معروف برازیلی صحافی پیپے ایسکوبار کا دعویٰ ہے کہ موساد نے سوئٹزرلینڈ میں فیلڈ مارشل عاصم منیر پر حملے کا مبینہ منصوبہ بنایا، جسے پاکستانی انٹیلی جنس نے بروقت ناکام بنا دیا۔

June 24, 2026

افغانستان فریڈم فرنٹ نے صوبہ نورستان کے ضلع وایگل میں طالبان کے ٹھکانے پر رات گئے اچانک گوریلا حملے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کاروائی میں طالبان کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔

June 24, 2026

خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر میں سی ٹی ڈی اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران 6 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک جبکہ اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔

June 24, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *