تھانہ میریان کی حدود میں پولیس، پاک آرمی اور سی ٹی ڈی نے آپریشن کا آغاز کردیا جو کامیابی سے جاری ہے۔
آپریشن کا بنیادی مقصد بنوں سمیت خیبر پختونخوا کو شرپسند عناصراور دہشتگردوں سے پاک کرنا اور شہریوں کو امن فراہم کرنا ہے۔
مختلف مقامات پر ناکہ بندیاں کرکے آپریشن کیا گیا
آپریشن کے دوران بنوں کے مختلف مقامات پر سخت ناکہ بندیاں کی گئی ہیں جبکہ مشتبہ مقامات پربھی سرچ آپریشن جاری ہے۔
ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بنوں سلیم عباس آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔
آپریشن کے باعث متعدد شرپسند عناصر علاقہ چھوڑ کر دیگر شہروں اور پہاڑوں کی جانب فرار ہو چکے ہیں۔ تاہم ان کی گرفتاری کے لیے کاروائیاں جاری ہیں۔
بلا تفریق کاروائی کی جائے گی
ڈی آئی جی نے اس موقع پر کہا کہ بنوں شہر کو ہر قیمت پر امن و امان کا مرکز بنایا جائے گا۔ شرپسند عناصر کے خلاف بلا تفریق کارروائی کی جائےگی تاکہ علاقے میں پائیدار امن قائم ہوسکے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے افسران اور جوانوں کے عزائم بلند ہیں کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہماری فورس ہمہ وقت تیار ہے۔
آئی جی خیبرپختونخوا نے اس کامیاب آپریشن پر بنوں پولیس جوانوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے افسران اور جوانوں کو شاباش دی اور عہد کیا کہ ملک و ملت کے تحفظ کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔
 دیکھیں: آپریشن سربکف جاری: ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر سمیت 17 دہشت گرد ہلاک
 
								 
								 
								 
								 
								 
								 
								 
															