پشاور: سرکاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ سات ماہ کے دوران سکیورٹی حکام کی جانب سے کامیاب کاروائیوں کے نتیجے میں بڑی تعداد میں دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، ہلاک ہونے والے دہشت گردون کی تعداد 892 ہے۔
جنوری کے مہینے میں کے پی کے مختلف اضلاع میں انٹیلیجنس بنیاد پر آپریشنز میں142دہشت گردوں کوہلاک کیا گیا۔
یاد رہے اس اہم ترین آپریشن میں ایسے 10 کمانڈربھی شامل تھےجودہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب تھے۔
سرکاری رپورٹ کے مطابق فروری میں 157 شرپسندوں کو ہلاک کیا گیا۔
مارچ کے مہینے میں مختلف آپریشن میں 14 کمانڈروں سمیت 133 دہشت گردوں کو ہلاک ٹھکانے لگایا گیا۔
کاروائی کے دوران مارے جانے والے دہشت گرد سنگین مقدمات میں پولیس اور فورسزکومطلوب تھے۔
اپریل میں سکیورٹی اہلکاروں نے 12 دہشت گرد وں سمیت 163 فتنۃ الخوارج کے کارندوں کوہلاک کیا۔
مئی میں بھی سکیورٹی حکام کی جانب سے کامیاب آپریشن کے نتیجے میں 88دہشت گردوں کوہلاک کیا گیا، یاد رہے یہ دہشتگرد بھی سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔
سرکاری رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران دوسو نو دہشتگردوں کو ٹھکانے لگایا گیا جن میں سے 96جون کے مہینے میں اور113 دہشتگردوں کو جولائی کے مہینے میں ہلاک کیا گیا ہے۔
دیکھیں: آپریشن سربکف جاری: ٹی ٹی پی کے اہم کمانڈر سمیت 17 دہشت گرد ہلاک