پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے باقاعدہ مہم کے تحت پی ٹی آئی اراکین نے امریکی کانگریس کے اراکین کو ای میلز کے ذریعے پیغامات بھیجنے کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ اس مہم کا مقصد امریکی قانون ساز اداروں کو عمران خان کی رہائی کے لیے آواز بلند کرنے پر قائل کرنا ہے۔ پی ٹی آئی کی جناب سے جاری اس مہم کو پاکستان کے قانون اور عدالت پر عدمِ اعتماد کے مترادف قرار دیا جارہا ہے۔
پاکستان کے قانون اور عدالت پر امریکی قانون سازاداروں کو متوجہ اور مداخلت کرنے کی کوشش دراصل پاکستان کی خودمختاری اور عدالتی نظام پر براہِ راست حملہ ہے۔
اس قسم کے اقدامات جو کسی بھی ملک کے آئین و قانون کو متاثر کرتے ہیں یہ دراصل ایک ریاست و عدلتی فیصلےکی سراسر خلاف ورزی ہیں۔
کسی بھی دوسرے ملک کے قانونی معاملات میں بیرونی مداخلت بین الاقوامی قوانین کی سراسر خلاف ورزی ہے،اراکین کانگریس کو ای میلز کے ذریعے پیغامات بھیجنا پاکستان کے قانون اور عدلیہ کے نظام کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔
اس مہم کا مقصد عدالتی فیصلے اور خود مختاری کوچیلنج کرنا ہے، جو نہ صرف عدالتی نظام پر عدم اعتماد ظاہر کرتا ہے بلکہ اسے عدمِ استحکام کی طرف لے جانے کی بھی ایک کوشش ہے۔
یہ عمل ظاہر کرتا ہے کہ اس مہم کا مقصد بین الاقوامی دباؤ کا فائدہ اٹھانا ہے، چاہے ملکی سالمیت خطرے میں ہی کیوں نہ پڑے، بجائے اس کے کہ عدالتی نظام کے ذریعے مسئلے کو حل کیا جائے۔ ۔
حالیہ دنوں میں پاک امریکہ تعلقات میں جو پیش رفت سامنے آرہی ہے اگر بروقت ان اقدامات کو سنجیدگی سے نہ لیا گیا تو پاکستان تھریک انصاف کی مہم حالیہ میں پیش رفت پر گہری اثر انداز ہوسکتی ہے اور دوطرفہ تعلقات کو بھی غیر معمولی نقصان پہنچا سکتی ہے۔