باجوڑ: خیبرپختونخوا کے ضلع باجوڑ میں دہشت گردوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں، اس دورن حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے۔ گیارہ اگست سے شروع ہونے والے اس آپریشن کے تحت بعض علاقوں میں 12 گھنٹے اور بعض میں 72 گھنٹے تک نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد رہے گی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے خصوصی مشیر برائے قبائلی علاقہ جات مبارک زیب نے کہا میں آپریشن کے دوران ضلعی انتظامیہ اور ڈپٹی کمشنر سے مکمل رابطے میں ہوں۔
گزشتہ دنوں باجوڑ میں تحریک طالبان پاکستان اور مقامی عمائدین کے مابین مذاکرات ناکام ہونے کے بعد حالات مزید کشیدہ ہوگئے۔
باجوڑ کے گاؤں عنایت کلی میں ٹی ٹی پی کا حملہ 4 سیکیورٹی اہلکار شہید، جبکہ اکیس سے زائد فوجی جوان زخمی ہوئے۔ دوسری جانب ضلع باجوڑ کے اکثر علاقوں میں تین روزہ کرفیو نافذ ہے۔