پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں 13 اگست بروز منگل کو عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔ ڈ سٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے 13 اگست کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
اسلام آباد کی حدود میں 13 اگست کو عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق دار الحکومت اسلام آباد کی حدود میں تمام نجی ادارے، اسکول، کالجز، جامعات اور دفاتر بند رہیں گے۔

اسلام آباد انتظامیہ کے مطابق یہ اعلان چودہ اگست کے سلسلے کے میں ہونے والی تیاریوں اور سیکیورٹی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ چودہ اگست کے موقع پر بھی عام تعطیل ہوگی، اس طرح اسلام آباد کے شہری 13 اور 14 اگست دو چھٹیاں منائیں گے۔