اسلام آباد: مون سون کے مزید دو سے تین نئے اسپیل کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبردار کیا گیا ہے کہ بارشوں کی شدت گزشتہ برسوں کی بنسبت سے زیادہ ہو گی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے انعام حیدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث مون سون سیزن کی بارشیں گزشتہ سالوں کی نسبت کہیں زیادہ متوقع ہیں۔ چیئرمین این ڈی ایم اے کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 50 سے 60 فیصد زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔
چیئرمین این ڈی ایم اے انعام حیدر کے مطابق ستمبر کے پہلے 10 دن تک مون سون کی بارشیں متوقع ہیں۔ پہلے گلگت بلتستان ، بابوسر ٹاپ اور اب بونیر، مالاکنڈ باجور میں بارشوں سے شدید نقصان ہوا، متاثرہ علاقوں سیلاب زدگان کی ہنگامی بنیادوں پر امداد کی جارہی ہے۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں کا مکمل سروے کرکے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا آج اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی کلاؤڈ برسٹ نوٹ کیا گیا ہے.
دیکھیں؛ پاکستان میں سیلاب اور بے موسمی بارشوں سے تباہی اور ہماری ذمہ داریاں