پی ٹی آئی لانگ مارچ اور راستوں کی بندش پر پشاور کے تاجر سڑکوں پر نکل آئے؛ ٹائر جلا کر خیبر روڈ بند کر دیا اور کاروبار کی تباہی پر شدید احتجاج کیا۔

October 5, 2026

خواجہ آصف نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات، پولیس کی خالی اسامیوں اور سی ٹی ڈی کی استعداد پر سوالات اٹھا دیے۔

October 5, 2026

بھارتی ٹریولر انکیتا کمار نے افغانستان میں طالبان اہلکاروں سے ملاقاتوں کے حیران کن انکشافات کیے، پاکستان مخالف بیانات اور بھارت سے قربت کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

October 5, 2026

ماسکو فارمیٹ کے آٹھویں اجلاس میں پاکستان نے افغان سرزمین سے دہشت گردی کو علاقائی سلامتی کے لیے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے مؤثر اقدامات پر زور دیا۔

October 5, 2026

گلوبل پیس اسٹریٹیجی فورم نے پاکستان کو افغانستان سے لاحق سکیورٹی خطرات پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے مربوط حکمتِ عملی پر زور دیا ہے۔

October 5, 2026

مون سون کے مزید اسپیل آئیں گے، شدت پہلے سے زیادہ ہو گی؛ چیئرمین این ڈی ایم اے

چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا گزشتہ سال کے مقابلے میں 50 سے 60 فیصد زیادہ بارشیں متوقع ہیں
چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا گزشتہ سال کے مقابلے میں 50 سے 60 فیصد زیادہ بارشیں متوقع ہیں

چیئرمین این ڈی ایم اے انعام حیدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے

August 18, 2025

اسلام آباد: مون سون کے مزید دو سے تین نئے اسپیل کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبردار کیا گیا ہے کہ بارشوں کی شدت گزشتہ برسوں کی بنسبت سے زیادہ ہو گی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے انعام حیدر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی سمیت کئی شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث مون سون سیزن کی بارشیں گزشتہ سالوں کی نسبت کہیں زیادہ متوقع ہیں۔ چیئرمین این ڈی ایم اے کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 50 سے 60 فیصد زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔

چیئرمین این ڈی ایم اے انعام حیدر کے مطابق ستمبر کے پہلے 10 دن تک مون سون کی بارشیں متوقع ہیں۔ پہلے گلگت بلتستان ، بابوسر ٹاپ اور اب بونیر، مالاکنڈ باجور میں بارشوں سے شدید نقصان ہوا، متاثرہ علاقوں سیلاب زدگان کی ہنگامی بنیادوں پر امداد کی جارہی ہے۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر سیلاب زدہ علاقوں کا مکمل سروے کرکے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا آج اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی کلاؤڈ برسٹ نوٹ کیا گیا ہے.

دیکھیں؛ پاکستان میں سیلاب اور بے موسمی بارشوں سے تباہی اور ہماری ذمہ داریاں

متعلقہ مضامین

پی ٹی آئی لانگ مارچ اور راستوں کی بندش پر پشاور کے تاجر سڑکوں پر نکل آئے؛ ٹائر جلا کر خیبر روڈ بند کر دیا اور کاروبار کی تباہی پر شدید احتجاج کیا۔

October 5, 2026

خواجہ آصف نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات، پولیس کی خالی اسامیوں اور سی ٹی ڈی کی استعداد پر سوالات اٹھا دیے۔

October 5, 2026

بھارتی ٹریولر انکیتا کمار نے افغانستان میں طالبان اہلکاروں سے ملاقاتوں کے حیران کن انکشافات کیے، پاکستان مخالف بیانات اور بھارت سے قربت کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

October 5, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *