سوراب میں بارود سے بھری گاڑی کے دھماکے اور سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں فتنۃ الہندوستان کے 18 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ واقعے میں 3 شہری جاں بحق اور 2 اہلکار زخمی ہوئے۔

August 12, 2026

بدخشان میں سونے کی کان کنی پر طالبان قیادت اور کمانڈر جمعہ خان فاتح کے درمیان شدید اختلافات کے بعد ان کے داماد کو حراست میں لینے کے بعد مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا۔

August 12, 2026

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 38ویں مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغانستان خطے کے لیے دہشت گردی کا بڑا مرکز بن چکا ہے، جہاں طالبان کی سرپرستی میں فتنة الخوارج اور القاعدہ سرگرم ہیں۔

August 12, 2026

پاکستان نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز پر حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت کی، جس میں 3 پاکستانی شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔ حملے کو بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

August 12, 2026

شمالی وزیرستان میں آپریشن 11 گرج کے تحت سکیورٹی فورسز کی انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیوں میں 62 خوارج ہلاک، چار اہم کمانڈر بھی مارے گئے، بڑی مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد۔

August 12, 2026

بلوچستان میں آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سکیورٹی فورسز نے قلات، خضدار اور سوراب میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کرتے ہوئے مزید 22 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

August 12, 2026

ایشیا کپ اور سہہ ملکی سیریز میں شرکت کیلئے پاکستانی کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی

قومی ٹی20 ٹیم میں محمد رضوان اور بابراعظم کو منتخب نہیں کیا گیا تاہم شاہین آفریدی کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی
ایشیا کپ 2025

پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سہ ملکی سیریز 29 اگست سے شروع ہوگی اور 7 ستمبر تک جاری رہے گی۔ ایشیا کپ کا آغاز 9 ستمبر سے ہوگا۔

August 21, 2025

سہ ملکی ٹی20 سیریز اور ایشیاکپ کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی ملک کے 4 مختلف شہروں سے روانہ ہوئے اور ٹیم دبئی میں یکجا ہوئی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم دبئی میں 21 سے27 اگست تک پری سیریز ٹریننگ کیمپ میں حصہ لے گی جب کہ کل پاکستان ٹیم آئی سی سی اکیڈمی میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گی۔

پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سہ ملکی سیریز 29 اگست سے شروع ہوگی اور 7 ستمبر تک جاری رہے گی۔ ایشیا کپ کا آغاز 9 ستمبر سے ہوگا۔

خیال رہے کہ 2 روز قبل قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر عاقب جاوید نے لاہور میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں شیڈول پاکستان، افغانستان اور امارات پر مشتمل سہ فریقی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے 17 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔

قومی ٹی20 ٹیم میں محمد رضوان اور بابراعظم کو منتخب نہیں کیا گیا تاہم شاہین آفریدی کی اسکواڈ میں واپسی ہوئی جب کہ پاکستانی ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا ہی کریں گے۔

پاکستانی اسکواڈ

قومی ٹیم سلمان علی آغا(کپتان)، صائم ایوب، صاحبزادہ فرحان، فخر زمان، حسن نواز، محمد حارث، حسین طلعت، محمد نواز، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، سلمان مرزا، حسن علی، سفیان مقیم، ابرار احمد، خوشدل شاہ اور محمد وسیم جونیئر پر مشتمل ہے۔

دیکھیں: آئی سی سی ایک روزہ بین الاقوامی میچز کی رینکنگ میں پاکستان کی ایک درجہ تنزلی

متعلقہ مضامین

سوراب میں بارود سے بھری گاڑی کے دھماکے اور سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں فتنۃ الہندوستان کے 18 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ واقعے میں 3 شہری جاں بحق اور 2 اہلکار زخمی ہوئے۔

August 12, 2026

بدخشان میں سونے کی کان کنی پر طالبان قیادت اور کمانڈر جمعہ خان فاتح کے درمیان شدید اختلافات کے بعد ان کے داماد کو حراست میں لینے کے بعد مبینہ طور پر قتل کر دیا گیا۔

August 12, 2026

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 38ویں مانیٹرنگ ٹیم کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغانستان خطے کے لیے دہشت گردی کا بڑا مرکز بن چکا ہے، جہاں طالبان کی سرپرستی میں فتنة الخوارج اور القاعدہ سرگرم ہیں۔

August 12, 2026

پاکستان نے بحیرہ احمر میں تجارتی جہاز پر حوثیوں کے حملے کی شدید مذمت کی، جس میں 3 پاکستانی شہری جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔ حملے کو بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا گیا۔

August 12, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *