سعودی عرب؛ مشہور کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو نے ایک اہم سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ریکارڈ قائم کردیا۔ رونالڈو نے سعودی سپر کپ کے فائنل میں اپنا سوواں گول اسکور کرلیا ہے، یہ عظیم کارنامہ انہوں نے سعودی سپر کپ کے فائنل میں اھلی کے خلاف کھیلتے ہوٗے انجام دیا ہے لیکن اس کے باوجود بھی ان کی ٹیم فائنل نہ جیت سکی۔
اس کارنامے کے بعد رونالڈو ایسے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں جنہوں نے 4 مختلف کلبز کے لیے سو سے زائد گول کئے ہیں۔
ایشیا کپ میں سب سے زیادہ نمبر بنانے کا اعزاز سری لنکا کے سنتھ جے سوریا کے نام رہا
رونالڈو عالمی سطح پر بھی سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی ہیں، جنہوں نے پرتگال کی ٹیم کے لیے 138 گول کئے ہیں۔
دیکھیں: آئی سی سی ایک روزہ بین الاقوامی میچز کی رینکنگ میں پاکستان کی ایک درجہ تنزلی