بھارت کے معروف گلوکار سونو نگم نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ سن 2011 میں میں نے ایک گانا گایا تھا جو میرے مشہور کا سبب بنا۔ وہ گانا پنجاب سے تعلق رکھنے والے عطاءاللہ عیسی خیلوی کا تھا۔ اس گانے نے میرے مشہور ہونے میں بڑا اہم کردار ادا کیا۔
سونو نگم کا کہنا تھا جب میں یہ گانا گایا تو پاکستان سے عطاءاللہ عیسی خیلوی کا مجھے فون آیا اور میری بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہوٗے کہا کہ تم نے بڑا اچھا گایا ہے، یا د رہے اس وقت میری عمر صرف 19 سال تھی۔ میں ان کی آواز سن کر ورطہ حیرت میں ڈوب گیا کہ اتنی معروف شخصیت کا ایک نئے اور کم عمر گلوکار سے اتنی اپنائیت سے بات کر رہے ہیں جو میرے لیے اعزاز کُن لمحہ تھا۔ لہذا جہاں میری کامیابی میں عطاء اللہ عیسی خیلوی کا نمایاں کردار ہے وہیں انکے گائے ہوئے گانوں نے بھی میری کامیابی میں اہم کرادر ادا کیا ہے۔
بھارت کے معروف گلوکار سونو نگم نے اپنے ایک انٹرویو میں پاکستانی گلوکاروں سے تعلقات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی گلوکار ظفر علی سے مسلسل رابطے میں رہتا ہوں۔ ہماری ہر کچھ دنوں بعد آپس میں گفتگو ہوتی ہے۔
سونو نگم کا کہنا تھا مجھے ایسے لوگوں سے اپنائیت محسوس ہوتی ہے اور قابلِ قدر سمجھتا ہوں جنکی سوچ و فکر مجھ سے ملتی ہو۔
انکا کہنا تھا سن 2011 میں پاکستان کے پنجاب سےتعلق رکھنے والے مشہورگلوکارعطاء اللہ عیسی خیلوی کا جو میں گانا گایا وہ یہ تھا اچھا صلہ دیا تو نے میرے پیار کا۔ اور یہی میری مشہوری کا اہم سبب بنا لہذا میری کامیابی کی وجہ عطاء اللہ عیسی خیلوی ہیں۔
یاد رہے عطاء اللہ عیسی خیلوی پاکستان کے مشہور اور سینئر گلوکار ہیں اب تک 6 ہزار سے زائد گانے گا چکے ہیں۔
دیکھیں: عالمی شہرت یافتہ گلوگار عاطف اسلم کے والد انتقال کر گئے