ڈی جی آئی ایس پی آر نے مبینہ ہندوستانی کاروائی میں شہید ہونے والے ایس ایس جی کمانڈو کو زندہ سلامت پیش کر دیا

October 1, 2026

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی آبادکاروں نے مزارِ حضرت یوسفؑ پر دھاوا بول دیا، جبکہ غزہ میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے 100 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

October 1, 2026

نئے صوبوں کے قیام سے روزگار کے مواقع بڑھنے یا نہ بڑھنے کا انحصار انتظامی ڈھانچے اور نئی آسامیوں پر ہوگا۔

October 1, 2026

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے کورگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران پہلگام حملے سے مبینہ طور پر مطلوب شخص مارا گیا ہے۔

October 1, 2026

پاکستانی سکیورٹی ذرائع نے کالعدم ٹی ٹی پی کے ساتھ مل کر کارروائیاں کرنے والے 260 ہلاک افغان شدت پسندوں کی شناخت کا دعویٰ کیا ہے۔

October 1, 2026

گورنر راج اور ایمرجنسی دو الگ آئینی اقدامات ہیں، جن کی شرائط اور طریقۂ کار بھی مختلف ہیں۔

October 1, 2026

فتنہ الہندوستان بی ایل اے کا ‘آپریشن ہیروف 2.0’ ناکام، 24 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا

سکیورٹی فورسز کی شاندار کارکردگی: بلوچستان میں ’’ہیروف 2.0‘‘ کے نام پر دہشت گردوں کے بیک وقت حملے تاریخی ناکامی سے دوچار، صورتحال مکمل قابو میں
سکیورٹی فورسز کی شاندار کارکردگی: بلوچستان میں ’’ہیروف 2.0‘‘ کے نام پر دہشت گردوں کے بیک وقت حملے تاریخی ناکامی سے دوچار، صورتحال مکمل قابو میں

کوئٹہ، گوادر، قلات سمیت متعدد مقامات پر دہشتگرد ہلاک، سکیورٹی اہلکار زخمی۔ صورتحال قابو میں

January 31, 2026

بلوچستان میں فتنہ الہندستان سے وابستہ دہشت گرد عناصر نے ’’ہیروف 2.0‘‘ کے نام پر کوئٹہ، گوادر، قلات، نوشکئی اور دیگر اضلاع میں کی جانے والی بیک وقت دہشت گردانہ کاروائیاں پاکستان کی سیکورٹی فورسز کی بروقت، مضبوط اور مؤثر ترین کاروائی کے باعث مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق تمام مقامات پر دہشت گردوں کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے اور مجموعی صورتحال سکیورٹی فورسز کے مکمل کنٹرول میں ہے۔

معلومات کے مطابق کوئٹہ کے سریاب روڈ پر دہشت گردوں نے ایک پولیس وین پر حملہ کیا، جس کے فوراً بعد شروع ہونے والی جوابی کاروائی میں فرنٹیئر کور (ایف سی) اور پولیس کے دستوں نے چار دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ نوشکئی میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر فائرنگ کرنے والے حملہ آوروں کو الرٹ فورسز نے بھگا دیا۔ دالبندین میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر کی جانے والی خودکش حملے کی کوشش کو ناکام بنا کر حملہ آوروں کا محاصرہ کر لیا گیا۔

قلات میں ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر اور پولیس لائنز پر حملہ آوروں کو سکیورٹی فورسز نے زبردست جواب دیا اور انہیں شدید نقصان پہنچایا۔ پسنی میں پاکستان کوسٹ گارڈ کی چوکی پر کی گئی فائرنگ کو ناکام بنایا گیا۔ گوادر میں مزدوروں کی کالونی پر حملے کی کوشش کو پولیس اور ایف سی نے تعیناتی سے ناکام بنا دیا۔ اسی طرح بلچہ، تمپ اور مستونگ میں سیکیورٹی چوکیوں پر کیے گئے حملوں کو پسپا کر دیا گیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق ان حملوں کے دوران سکیورٹی فورسز کے چند اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی۔ دوسری جانب دہشت گردوں کی جانب سے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کی اطلاعات ہیں۔ ذرائع کا مؤقف ہے کہ یہ بیک وقت حملے دراصل فتنہ الہندستان کی جانب سے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں سکیورٹی آپریشنز میں 50 سے زائد دہشت گردوں کی ہلاکت کے بعد کی جانے والی مایوسانہ اور بزدلانہ کارروائی تھی، جس کا مقصد دباؤ کم کرنا اور اپنے بیرونی سرپرستوں کو مطمئن کرنا تھا۔

دیکھیے: بلوچستان میں بی ایل اے دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائی، خاتون کو اغوا کر لیا

متعلقہ مضامین

ڈی جی آئی ایس پی آر نے مبینہ ہندوستانی کاروائی میں شہید ہونے والے ایس ایس جی کمانڈو کو زندہ سلامت پیش کر دیا

October 1, 2026

مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں اسرائیلی آبادکاروں نے مزارِ حضرت یوسفؑ پر دھاوا بول دیا، جبکہ غزہ میں تباہ شدہ عمارت کے ملبے سے 100 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

October 1, 2026

نئے صوبوں کے قیام سے روزگار کے مواقع بڑھنے یا نہ بڑھنے کا انحصار انتظامی ڈھانچے اور نئی آسامیوں پر ہوگا۔

October 1, 2026

بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے کورگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ کے دوران پہلگام حملے سے مبینہ طور پر مطلوب شخص مارا گیا ہے۔

October 1, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *