پشاور: بیٹےکی فائرنگ سے زخمی جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما مولانا کفایت انتقال کرگے۔
خیبر پختونخوا کے ضلع ملاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ میں بیٹے کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما مولانا کفایت اللہ انتقال کرگئے۔
رپورٹ کے مطابق جمعیت علما اسلام ضلع ملاکنڈ کے امیر مفتی کفایت اللہ چند روز قبل بیٹے کی فائرنگ سے زخمی ہوئے تھے۔
مفتی کفایت اللہ پشاورکے بعد اسلام آباد کے اسپتال میں زیر علاج تھے، مفتی کفایت اللہ کی نمازِ جنازہ رات 10 بجے ظفر پارک بٹ خیلہ میں ادا کی جائے گیان کی نمازِ جنازہ آج رات 10 بجے ظفر پارک بٹ خیلہ میں ادا کی جائے گی۔
دیکھیں: ملک میں کیش لیس اکانومی سے کرپشن کا خاتمہ ہوگا: وزیر اعظم شہباز شریف