یو اے ای: متحدہ عرب امارات میں پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کی ٹیموں کے مابین تین مُلکی ٹی 20 سیریز کا آغاز آج سے ہونے جا رہا ہے۔ اور اس سیریز کا آغآز آج سے ہورہا ہے۔
سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی جس میں تینوں ممالک کے کپتان شریک ہوئے، اس موقع پر پاکستانی ٹیم کے کپتان سلمان علی، افغان ٹیم کے راشد خان اور یو اے ای کے محمد وسیم موجود تھے۔
پاکستانی ٹیم کے کپتان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم کی اچھی تیاری ہے، نیز سابقہ کھلاڑیوں کے بیانات سے ہماری ٹیم کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔
افغانستان ٹیم کے کپتان راشد خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی عرصے سے ٹی 20 میچ کھیلنے کا موقع ہی نہیں ملا مگر اب موقع ملا ہے تو اچھی کارکردگی دکھائیں گے۔
سہ ملکی سیریز میں ہر ٹیم ایک دوسرے سے دو، دو میچز کھیلیں گی اور 7 ستمبر کو فائنل میچ کھیلا جائے گا۔
دیکھیں: آئی سی سی ایک روزہ بین الاقوامی میچز کی رینکنگ میں پاکستان کی ایک درجہ تنزلی