خیبر پختونخوا: صوبائی کابینہ کی قانون سازی کمیٹی نے کیلاش میرج بل کے مسودے کی منظوری دے دی جس کے بعد باقاعدہ قانون سازی کے لیے یہ بل صوبائی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔
کیلاش اپنی ثقافت اور طور طریقے سے ایک الگ پہچان رکھتی ہے جو چترال کی دور دراز وادیوں میں آباد ہیں۔ یہ قوم اپنی قدیم ترین ثقافت اور منفرد زبان کی وجہ سے پوری دنیا میں معروف ہے۔
مذکورہ بل سے پاکستان کی تاریخی اور ثقافتی اقوام کے حقوق کو تسلیم کرنے کی جانب اہم پیش رفت ہے اور ساتھ ساتھ ان لوگوں کا تحفظ بھی یقینی بنایا جاٗے گا۔
اپنی قدیم ثقافت اور عالمی سطح پر معروف ہونے کے باوجود یہ لوگ ایک طویل عرصے سے ایسی قانون سازی سے محروم تھے جو ان کے ثقافت کو محفوظ کر سکے۔
دراصل یہاں کے شادی شدہ جوڑوں کے پاس اپنی شادی بیاہ کو قانونی شکل میں محفوظ کرنے کا کوٗی نظم نہیں تھا لہذا اب اس قانون کے منظور ہونے کے بعد متعدد مشکلات سے محفوظ رہیں گے۔
صوبائی اسمبلی سے منطور ہونے کے بعد اس بل کے تحت کیلاشی لوگ اپنی شادیوں کی رجسٹریشن کرواسکیں گے۔ مذکورہ اقدام سے نہ صرف ان کی ثقافت محفوظ ہوگی بلکہ انہیں قانونی طور پر بھی تسلیم کیا جائے گا مزید یہ کہ اس بل کے بعد کیلاشی قوم کی ثقافتی روایات کو پاکستانی قانون میں باضابطہ طور پر تسلیم کیا جائے گا۔