"> پاکستانی کرکٹر آصف علی نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا - HTN Urdu
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مولانا فضل الرحمٰ

قومی سلامتی کو سیاست سے بالاتر رکھا جائے: سرفراز بگٹی کا مولانا کو واضح پیغام

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مولانا فضل الرحمٰن سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی حکومتوں کا موازنہ زمینی حقائق پر کرنے اور قومی سلامتی کو سیاسی اختلافات سے بالاتر رکھنے کی اپیل کی ہے۔

مددگار یا مکار؟ ایجوکیشن کنسلٹنٹ یا فراڈ کا ماہر؟

مددگار یا مکار؟

بیرونِ ملک تعلیم کا خواب دھوکے میں نہ بدلنے دیں۔ ایجنٹ کے دعووں، فیس اور داخلے کی تصدیق کرکے اپنے مستقبل اور رقم کو محفوظ بنائیں۔

پاکستانی کرکٹر آصف علی نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

مشہور بلے باز آصف علی نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے اپنی ٹیم اور کوچز کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے اچھے برے وقت میں میری حوصلہ افزائی کرتے ہوئے میرا ساتھ دیا
مشہور بلے باز آصف علی نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا کرتے ہوئے کہا کہ اپنی ٹیم اور کوچز کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے ہر اچھے برے وقت میں میرا ساتھ دیا

ماہرینِ کرکٹ کا کہنا تھا آصف علی کو انکی صلاحیتوں کی وجہ سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

September 2, 2025

اسلام آباد: معروف بلّے باز آصف علی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے 21 ون ڈے اور 58 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے۔

آصف علی نے سوشل میڈیا پر شیئر کردہ پیغام میں کہا ہے کہ پاکستانی وردی پہننا میری زندگی کا عظیم لمحہ تھا، اسی طرح اپنے ملک کی نمائندگی کرنا بھی کسی بھی اعزاز سے کم نہیں تھا۔ ساتھ ساتھ انہوں نے واضح کیا کہ وہ مختلف لیگز میں کھیلنے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

آصف علی نے 21 ایک روزہ بین الاقوامی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 382 عنز بنائے۔ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 58 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے آصف علی نے 577 رنز بنائے۔

کرکٹر آصف علی دنیا کے معروف پاور ہٹرز میں سے ایک ہیں۔ یہ وہی کرکٹر ہیں جنہوں نے افغانستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 کھیلتے ہوئے باوجود دباؤ کے ایک اوور میں چار چھکے لگا کر پاکستان کو کامیابی سرفراز کیا تھا۔ اور اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کو بھی پی ایس ایل جتوانے میں اہم کرادر ادا کر چکے ہیں۔

لیکن فارم میں عدمِ تسلسل کے باعث وہ ٹیم سے باہر ہوتے رہے۔ انہوں نے آخری انٹرنیشنل میچ دو ہزر تیٗس میں کھیلا۔

مذکورہ اعلان کے بعد آصف علی بین الاقوامی لیگز میں مختلف میدانوں میں اپنی صلاحیتوں کامظاہرہ کریں گے۔ یاد رہے کہ وہ اس سے قبل پی ایس ایل اور بی بی ایل سمیت کئی ٹی ٹوئنٹی لیگز میں حصہ لے چکے ہیں۔

دیکھیں: سہ ملکی سیریز؛ پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلا میچ آج کھیلا جائے گا

متعلقہ مضامین

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا فیصلہ ملکی مفاد میں کیا گیا۔ انہوں نے پی ٹی آئی پر سیاسی محاذ آرائی اور مذاکرات ناکام بنانے کا الزام بھی لگایا۔

October 17, 2026

غوزگڑھی سرحد پر افغان طالبان کی بلااشتعال فائرنگ پر پاکستانی فورسز نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے 4 طالبان اہلکار ہلاک کر دیے، فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

October 17, 2026

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے مولانا فضل الرحمٰن سے خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی حکومتوں کا موازنہ زمینی حقائق پر کرنے اور قومی سلامتی کو سیاسی اختلافات سے بالاتر رکھنے کی اپیل کی ہے۔

October 17, 2026

خیبر پختونخوا کے 180 روزہ ایکشن پلان میں 27 محکموں کے لیے 206 اقدامات تجویز کیے گئے ہیں، جن میں صحت، تعلیم، سڑکوں، روزگار اور توانائی کے منصوبے شامل ہیں۔

October 17, 2026

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *