کانفرنس کے بعد ایران کے سینئر سفارتکار اور افغانستان کے امور کے سابق خصوصی نمائندے محمد رضا بہرامی نے کابل میں افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ملاقات کی۔ بہرامی نے انہیں تہران میں ہونے والے علاقائی اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور افغانستان کے حوالے سے ہمسایہ ممالک کے مؤقف اور تجاویز پر بریفنگ دی۔

December 20, 2025

عدالت میں جمع کروائے گئے دفتر خارجہ اور سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے سے حاصل شدہ ریکارڈ کے مطابق بلگاری سیٹ کی اصل قیمت سات کروڑ 15 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

December 20, 2025

ساجد اکرم مختلف اوقات میں بھارت آتا رہا، جن میں 2000، 2004، 2009، 2012، 2016 اور حالیہ دورہ 2022 شامل ہے۔ حملے میں اس کے بیٹے نوید اکرم کی شمولیت کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔

December 20, 2025

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی اکثریت شدید سردی، نمونیا اور موسم کی سختیوں کے باعث جان بحق ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے سرحدی علاقوں میں سخت پٹرولنگ کے باعث مہاجرین کو انتہائی دشوار گزار اور سرد راستے اختیار کرنا پڑے، جو ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوئے۔

December 20, 2025

وزارت خارجہ نے افغان فریق کو دوٹوک انداز میں آگاہ کیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری کے دفاع اور اپنے شہریوں کے تحفظ کا پورا حق محفوظ رکھتا ہے، اور افغان سرزمین سے جنم لینے والی دہشت گردی کے خلاف ہر ضروری اقدام اٹھائے گا۔

December 19, 2025

تاثر اور حقیقت کے درمیان یہ فرق سب سے زیادہ عام شہری کے تجربے میں نمایاں ہوتا ہے۔ نیشنل کرپشن پرسیپشن سروے 2025 کے مطابق 66 فیصد پاکستانیوں نے بتایا کہ انہوں نے کسی سرکاری کام کے لیے رشوت ادا نہیں کی۔ یہ اعداد و شمار اس عمومی تصور کی نفی کرتے ہیں کہ ریاستی معاملات رشوت کے بغیر ممکن ہی نہیں۔

December 19, 2025

شہباز شریف کی فیلڈ مارشل اور وزیر خارجہ کے ہمراہ چینی صدر سے ملاقات

چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اقتصادی ترقی کے تمام شعبوں میں پاکستان کی مدد جاری رکھے گا، خاص طور پر جب کہ سی پیک اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور اس کے تحت پاکستان کے اہم ترین اقتصادی شعبوں پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔
چینی صدر کا اقتصادی ترقی کے تمام شعبوں میں پاکستان کی مدد جاری رکھنے کا اعلان

وزیراعظم نے پاکستان کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔

September 2, 2025

وزیر اعظم شہباز شریف نے بیجنگ  کے گریٹ ہال آف دی پیپلز میں عوامی جمہوریہ چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کی۔

شہباز شریف اس وقت چین کے سرکاری دورے پر ہیں، دونوں رہنماؤں نے اپنی انتہائی خوشگوار ملاقات کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان آہنی اور ہمہ موسمی تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے لیے اپنے مشترکہ عزم  کا اعادہ کیا۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے اعلیٰ سطحی وفود نے بھی شرکت کی اور دو طرفہ و علاقائی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ پاکستانی وفد میں وزیراعظم کے ہمراہ فیلڈ مارشل مارشل عاصم منیر اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی شامل تھے۔

صدر شی جن پنگ نے وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کا شاندار استقبال کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی آزمائش کی ہر گھڑی پر پوری اتری ہے اور اس شراکت داری نے ہمیشہ خطے میں ترقی اور تعاون کی نئی راہیں کھولی ہیں۔ ملاقات میں سی پیک کے جاری منصوبوں اور مستقبل کی توسیع پر بھی بات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ سی پیک خطے میں معاشی ترقی، توانائی تحفظ اور رابطہ کاری کا ضامن بنے گا۔

وزیر اعظم نے تیانجن میں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہان مملکت کے سربراہی اجلاس کے کامیاب انعقاد پر صدر شی جن پنگ کو مبارکباد دی اور دنیا کی فسطائیت مخالف جنگ کی 80ویں سالگرہ کے موقع پر انہیں مبارکباد پیش کی۔

صدر شی جن پنگ کی بصیرت اور  قیادت جس کی بدولت چین نے  جدیدیت اور ترقی کی منازل طے کیں، کی تعریف کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کو چین کی کامیابیوں پر بہت فخر ہے اور وہ اس عظیم سفر میں چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے ہمیشہ تیار رہے گا۔

وزیراعظم نے پاکستان کی علاقائی سالمیت، خودمختاری اور سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے چین کی غیر متزلزل حمایت کو سراہا۔

انہوں نے صدر شی کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کے ایک اہم منصوبے کے طور پر چین -پاکستان اقتصادی راہداری کی اہمیت کو سراہا اور سی-پیک کے اپ گریڈ شدہ   اگلے مرحلے، جن میں پانچ مزید راہداریوں کا اضافہ کیا گیا ہے، کے کامیاب نفاذ کے لیے چین کے ساتھ مل کر کام جاری رکھنے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

ان اقدامات سےدونوں ممالک کو ایک مشترکہ مستقبل کے ساتھ مزید مضبوط پاکستان چین کمیونٹی بنانے میں مدد ملے گی۔ 

وزیر اعظم نے کثیرالجہتی کو مضبوط بنانے کے لیے صدر شی جن پنگ کے پختہ عزم کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس سلسلے میں صدر شی جن پنگ کے تاریخی اقدامات کی مکمل حمایت کرتا ہے جس میں گلوبل گورننس انیشیئیٹو، گلوبل ڈویلپمنٹ انیشیئیٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشیئیٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشیئیٹو شامل ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ یہ اقدامات اجتماعی عالمی بھلائی کے لیے ضروری ہیں  اور علاقائی اور عالمی امن، استحکام اور ترقی میں معاون ثابت ہوں گے۔ 

صدر شی نے کہا کہ چین اقتصادی ترقی کے تمام شعبوں میں پاکستان کی مدد جاری رکھے گا، خاص طور پر جب کہ سی پیک اپنے دوسرے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے اور اس کے تحت پاکستان کے اہم ترین اقتصادی شعبوں پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ان کے ممالک کے درمیان تعلقات منفرد اور بے مثال ہیں اور اس کی عکاسی ان کے دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے ذریعے ہونی چاہیے۔

دونوں رہنماؤں نے اہم علاقائی اور عالمی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اس سلسلے میں پاکستان اور چین کے درمیان قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

وزیراعظم نے صدر شی جن پنگ کو اگلے سال پاک-چین دوستی کی 75ویں سالگرہ کے موقع کے پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کے لیے اپنی انتہائی پرخلوص دعوت کی تجدید کی۔

دیکھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا ایس سی او اجلاس سے خطاب، خطے میں امن و تعاون پر زور

متعلقہ مضامین

کانفرنس کے بعد ایران کے سینئر سفارتکار اور افغانستان کے امور کے سابق خصوصی نمائندے محمد رضا بہرامی نے کابل میں افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی سے ملاقات کی۔ بہرامی نے انہیں تہران میں ہونے والے علاقائی اجلاس کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور افغانستان کے حوالے سے ہمسایہ ممالک کے مؤقف اور تجاویز پر بریفنگ دی۔

December 20, 2025

عدالت میں جمع کروائے گئے دفتر خارجہ اور سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے سے حاصل شدہ ریکارڈ کے مطابق بلگاری سیٹ کی اصل قیمت سات کروڑ 15 لاکھ روپے سے زائد ہے۔

December 20, 2025

ساجد اکرم مختلف اوقات میں بھارت آتا رہا، جن میں 2000، 2004، 2009، 2012، 2016 اور حالیہ دورہ 2022 شامل ہے۔ حملے میں اس کے بیٹے نوید اکرم کی شمولیت کی بھی تصدیق کی گئی ہے۔

December 20, 2025

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والوں کی اکثریت شدید سردی، نمونیا اور موسم کی سختیوں کے باعث جان بحق ہوئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے سرحدی علاقوں میں سخت پٹرولنگ کے باعث مہاجرین کو انتہائی دشوار گزار اور سرد راستے اختیار کرنا پڑے، جو ان کے لیے جان لیوا ثابت ہوئے۔

December 20, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *