عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی اور اس کے نتیجے میں ایک بڑے نیٹ ورک کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

September 14, 2025

کشمیر میں ظلم و زیادتی، اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک، اور پاکستان مخالف کارروائیاں نہ صرف بھارت میں بلکہ فوج کے اندر اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں کے جذبات کو مجروح کرتی ہیں۔

September 14, 2025

بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرمواد پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ بھارت سے کوئی شخص اکاؤنٹ چلا رہا ہے

September 14, 2025

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی تھی۔

September 14, 2025

ذرائع کا کہنا ہے کہ سب سے نمایاں نام ٹی ٹی پی کی سیاسی کمیشن کے سربراہ مولوی فقیر باجوڑی کے بیٹے مولوی فرید منصور کا ہے،

September 14, 2025

زلمے خلیل زاد سمیت دیگر نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی اور ملا عب الغنی برادر اخوند سے ملاقات کی۔

September 14, 2025

بنوں ایف سی لائنز آپریشن مکمل؛ تمام 6 حملہ آور ہلاک، 6 جوان شہید

بنوں میں اس سے پہلے بھی اس قسم کے شدت پسندی کے واقعات سامنے آئے ہیں جس میں بنوں پولیس کمپاؤنڈ اور بنوں کینٹ پر حملہ بھی شامل ہے۔

1 min read

بنوں ایف سی لائنز کلین اپ آپریشن مکمل؛ تمام 6 حملہ آور ہلاک، 6 جوان شہید

پولیس کے مطابق خود کش حملے اور اس کے بعد آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کے چھ اہلکار بھی شہید ہوئے جبکہ 16 اہلکار زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

September 3, 2025

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں پولیس کے مطابق ایف سی لائن پر خود کش حملے کے بعد حملہ آوروں کے خلاف کارروائی مکمل ہوگئی ہے جس کے دوران تمام چھ حملہ آور مارے گئے۔

پولیس کے مطابق خود کش حملے اور اس کے بعد آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کے چھ اہلکار بھی شہید ہوئے جبکہ 16 اہلکار زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ یعنی آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ’انڈیا کے حمایت یافتہ تمام عسکریت پسندوں کو ختم کر دیا گیا ہے‘ تاہم فائرنگ کے اس شدید تبادلے میں ایف سی اور پاکستان فوج سے تعلق رکھنے والے چھ جوان جان سے گئے۔

پاکستان فوج کا کہنا ہے کہ ’علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری رہے گا‘ اور اس گھناؤنے اور بزدلانہ فعل کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

بنوں پولیس کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق عسکریت پسندوں نے بنوں میں واقع ایف سی لائن کی عمارت سے بارود سے بھری گاڑی ٹکرائی اور اس کے بعد اندر داخل ہونے کی کوشش کی۔

بنوں پولیس کا کہنا ہے کہ ’حملے کی اطلاع ملتے ہی ڈپٹی انسپکٹر جنرل بنوں ریجن سجاد خان اور ضلعی پولیس سربراہ سلیم عباس کلاچی کی نگرانی میں آپریشن کا آغاز کیا گیا جس کے دوران چھ حملہ آور مارے گئے۔‘

کارروائی میں حصہ لینے والے سکیورٹی فورسز کی اہلکاروں کے لیے صوبائی پولیس سربراہ(آئی جی) ذولفقار حمید کی جانب سے تعریفی اسناد اور نقد انعام کا بھی اعلان کیا گیا۔

عسکریت پسندوں کے خلاف تقریباً 10 گھنٹے جاری رہنے والی کارروائی کے دوران ایف سی لائن کے دونوں اطراف کے راستے سیل کیے گئے تھے۔

پولیس کے مطابق خود کش حملے کے نتیجے میں قریبی دکانوں عمارتوں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔

بنوں میں اس سے پہلے بھی اس قسم کے شدت پسندی کے واقعات سامنے آئے ہیں جس میں بنوں پولیس کمپاؤنڈ اور بنوں کینٹ پر حملہ بھی شامل ہے۔

اسی طرح 2022 میں بنوں سی ٹی ڈی کی عمارت میں زیر حراست عسکریت پسندوں نے ایک اہلکار سے اسلحہ چھین کر دیگر اہلکاروں کو یرغمال بنایا تھا۔

یاد رہے کہ حملے کی ذمہ داری حافظ گل بہادر گروپ، جبھۃ الانصار مہدی خراسان اور البدر گروپ نے قبول کی تھی۔

دیکھیں: بنوں ایف سی لائن پر خودکش حملہ، چار دہشت گرد ہلاک، مقابلہ جاری

متعلقہ مضامین

عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی اور اس کے نتیجے میں ایک بڑے نیٹ ورک کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔

September 14, 2025

کشمیر میں ظلم و زیادتی، اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک، اور پاکستان مخالف کارروائیاں نہ صرف بھارت میں بلکہ فوج کے اندر اقلیتوں سے تعلق رکھنے والے اہلکاروں کے جذبات کو مجروح کرتی ہیں۔

September 14, 2025

بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پرمواد پڑھ کر اندازہ ہوتا ہے کہ بھارت سے کوئی شخص اکاؤنٹ چلا رہا ہے

September 14, 2025

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی تھی۔

September 14, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *