اسلام آباد:پاکستان اور ایران کے درمیان براہ راست پروازوں کا آج سے آغاز ہوگیا، پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے اس معاہدے کا باضابطہ طور اعلان کیا ہے۔
ایرانی سفیر کا کہنا ہے کہ ایران اور پاکستان کے مابین میں معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا ہے، مذکورہ معاہدہ حالیہ روابط و بالخصوص ایرانی صدر کے دورے کا ثمر ہے۔ مستقل تعاون پر حکومت پاکستان تہہ دل سے مشکور ہوں۔
اطلاعات کے مطابق ایرانی فضائی کمپنی ایران ایئر ٹور اسلام آباد کی جانب پہلی براہ راست پرواز چلائے گی، اس اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان سیاحت اور عوامی روابط میں اہم کردار ادا کرے گی۔ نیز اس معاہدے سے باہمی تجارت کو بھی مستحکم ہونے کا موقع ملے گا۔
اس موقع پر رضا امیری مقدم کا کہنا تھا دونوں ملکوں کےعوام اورکاروبار سے وابستی لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
دیکھیں: امریکہ نے ایرانی تیل کی اسمگلنگ پر نئی پابندیاں عائد کردیں