اطلاعات کے مطابق ایمی ایوارڈ عمومی طور پر آرٹ اور فلموں سے وابستہ افراد کو دیا جاتا ہے تاہم سابق امریکی صدر بہترین دستان گو کے طور پر ظاہر ہوئے اور یہ اعزاز اپنے نام کرلیا۔
چند روز قبل سات ستمبر کو ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، منعقدہ تقریب میں بارک اوباما یہ اعزاز لینے مین کامیاب ہوئے یاد رہے کہ سابق امریکی صدر نے بہترین داستان گو کا ایوارڈ جیتا لیکن منعقدہ تقریب میںً عدمِ شرکت کے باعث ان کا ایوارڈ ایک اور کامیڈین نے وصول کیا۔
خیال رہے کہ بہترین داستان گو کے اعتبار سے ان کا یہ تیسرا ایوارڈ ہے، اس سے قبل 2022 اور 2023 میں ایمی ایوارڈز جیت چکے ہیں۔
دیکھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا دورہ بھارت منسوخ کر دیا