وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔
وزیراعظم نے دوحہ میں اسرائیلی افواج کی جانب سے رہائشی علاقے پر غیر قانونی اور بہیمانہ بمباری کی شدید مذمت کی۔ اس حملے کے نتیجے میں قیمتی جانوں کا ضیاع اور شہری املاک کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے امیرِ قطر، شاہی خاندان اور عوام کے ساتھ دلی ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت قطر کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی ہے۔ یہ اقدام نہ صرف بلاجواز ہے بلکہ خطے کے امن و استحکام کے لیے نہایت خطرناک اشتعال انگیزی ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پاکستان قطر کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہے اور اس نازک وقت میں مسلم اُمہ کے اتحاد کی ضرورت ہے۔
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif held a telephone conversation with His Highness Sheikh Tamim bin Hamad Al Thani, Amir of the State of Qatar
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) September 10, 2025
The Prime Minister strongly condemned the unlawful and heinous bombing in Doha by Israeli forces today, that resulted in the loss of… pic.twitter.com/3Gd9PYWfRb
امیرِ قطر نے وزیراعظم پاکستان کے ٹیلی فون اور اظہارِ یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام پاکستان اور قطر کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
دونوں رہنماؤں نے خطے کے امن و سلامتی کے وسیع تر مفاد میں رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
دیکھیں: اسرائیل کا قطر میں حماس کی قیادت پر فضائی حملہ، عالمی برادری کی شدید مذمت