بنوں: عسکریت پسندوں نے بنوں کینٹ کی حدود میں موجود ڈیری فارم پر دھاوا بول دیا 100 سے زائد گائیں ساتھ لے گئے۔
مصدقہ اطلاعات کے مطابق بنوں کینٹ کی حدود میں موجود ڈیری فارم جہاں سے شہر بھر میں دودھ سپلائی کیا جاتا تھا عسکریت نے وہاں دھاوا بول دیا۔ دو ملازمین کو اغوا اور 100 سے زائد گائیں بھی ساتھ لے گئے۔
بتایا جارہا ہے کہ اس ڈیری فارم سے بنوں کینٹ میں دودھ کی سپلائی ہوتی تھی۔ جہاں سے عسکریت پسند 100 سے زائد گائیں اور ملازمین کو اغوا کرکے لے گئے۔
ویڈیو میں عسکریت پسندوں کو دیکھا جاسکتا ہے کہ رات کی تاریکی کا فاٗدہ اُٹھاتے ہوٗے گائیں لے جارہے ہیں۔
دیکھیں: سیکیورٹی اداروں کا مشترکہ آپریشن؛ ٹی ٹی پی کے تین دہشت گرد ہلاک