صوبائی حکومت پختونخوا حکومت نے وسطی ایشیائی اور افغانستان کے مریضوں کو فوری ویزا دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
خیبر پختونخوا حکومت نے طبی سہولیات کے لیے طورخم بارڈر پر ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کا حکم جاری کرتے ہوٗے کہا کہ وسطی ایشیا اور افغان شہریوں کو علاج معالجہ کے لیے ویزا فراہمی کا منصوبہ تیارہے۔
تازہ ترین رپورٹ کے مطابق افغانستان اور وسطی ایشیائی ممالک سے بڑی تعداد میں بیمار افراد علاج معالجے کے لیے خیبر پختونخوا کا رخ کرتے ہیں۔
کے پی حکومت ان مواقع سے فائدہ ہوئے نہ صرف صوبے کی معیشت کو مستحکم کرنا چاہتی ہے بلکہ بیرون ممالک سے آئے مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے منصوبہ سازی کررہی ہے۔
عالمی معیار کے مطابق مرضوں کو طبی سہولیات دینے کے لیے صوبائی حکومت میدانِ عمل میں ہے، انتظامیہ کے مطابق خیبر پختونخوا میں میڈیکل ٹورازم کے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔
خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے ان منصوبوں پر عمل درآمد کرانے کے لیے انقلابی اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
اس حوالے سے مشترکہ اجلاس منعقد کیا گیا جس کی صدارت سیکرٹری صحت شاہد اللہ خان اور ڈاکٹر عبدالصمد نے شرکت کی۔