کاشغر: صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے اپنے دورہ چین کے دوران تاریخی شہر کاشغر کی عیدگاہ مسجد کا دورہ کیا۔ صدر مملکت کے ہمراہ سینیٹر سلیم مانڈوی والا اور دونوں ممالک کے سفیر بھی موجود تھے۔
مسجد پہنچنے پر صدر زرداری کا استقبال کاشغر کے کمیونسٹ پارٹی سیکرٹری سمیت دیگر اہم شخصیات نے کیا۔
صدر مملکت نے مسجد میں عصر کی نماز ادا کی اور مسجد کے شاندار فن تعمیر کو سراہا۔
اس موقع پر صدر زرداری کو مسجد کی تاریخی اہمیت اور ثقافتی ورثے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی روابط اور باہمی افہام و تفہیم کو مزید مضبوط بنانے کی کوششوں کا حصہ سمجھا جا رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں طرف سے ثقافتی ورثے کے تحفظ اور سیاحت کے فروغ کے حوالے سے مشترکہ تعاون کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دیکھیں: پاکستان اور چین کی “آہنی دوستی”: سات دہائیوں پر محیط ایک شاندار داستان