اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے الگ اور آزاد ریاست کا قیام فلسطینیوں کا حق قرار دیدیا۔
سیکرٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتریس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک آزاد اور الگ ریاست کا قیام فلسطینیوں کے لیے کوئی انعام یا احسان نہیں بلکہ یہ اُن کا حق ہے اور اس سے انکار انتہا پسند تنظیموں کی حمایت کے مترادف ہوگا۔
سیکرٹری جنرل نے ایک بار پھر دو ریاستی حل کی پُرزور حمایت کرتے ہوئے اسی راستے کو واحد حل قرار دیا کہ دونوں آزاد ریاستیں ایک دوسرے کو تسلیم کرتے ہوئے عالمی سطح پر امن کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔
خطاب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا مغربی کنارے میں اسرائیلی بستیوں کا پھیلاؤ عالمی قوانین کے خلاف ہے۔
اسے روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے فیصلوں سے قیامِ امن کی رہی سہی امیدیں بھی ختم ہو رہی ہیں۔
انہوں نے ایک مرتبہ پھر فلسطین اسرائیل جنگ بندی کا مطالبہ کردیا۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کانفرنس جاری ہے جس کی سربراہی سعودی وزیر خارجہ فیصل اور فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون کر رہے ہیں۔
دیکھیں: کینیڈا اور برطانیہ کے بعد فرانس نے بھی فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرلیا