ہنگو بم دھماکے میں ایس پی اسد زبیر، ان کے گن مین داؤد اور ڈرائیور عاطف جامِ شہادت نوش کرگئے

October 24, 2025

علی ترین نے کہا ہے کہ پی سی بی اور پی ایس ایل مینجمنٹ نے انہیں ایک قانونی نوٹس بھیجا تھا، جس میں مذکور تھا کہ وہ بورڈ کے خلاف تنقیدی بیانات واپس لیتے ہوئے معافی مانگیں

October 24, 2025

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں 8 دہشت گردوں ہلاک اور 5 زخمی ہوئے

October 24, 2025

معاہدے کے مطابق قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

October 24, 2025

ماہرین کے مطابق یہ انکشاف اس حقیقت کو مزید تقویت دیتا ہے کہ افغانستان نہ صرف دہشت گرد گروہوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے بلکہ وہاں سے پاکستان کے خلاف منظم کارروائیاں بھی کی جا رہی ہیں۔

October 24, 2025

پاکستان نے بارہا کابل حکومت کو متنبہ کیا کہ وہ اپنی زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دے مگر اشرف غنی کی حکومت نے ہمیشہ بھارت کے اشاروں پر عمل کیا۔2014 کے بعد جب امریکا نے اپنی فوجی موجودگی کم کی تو افغانستان میں طالبان نے دوبارہ طاقت حاصل کرنا شروع کی۔

October 24, 2025

باجوڑ میں ٹی ٹی پی دہشت گردوں کی جانب سے گھروں میں خفیہ سرنگوں کا انکشاف، اسلحہ برآمد

حکومتی اور سیکیورٹی حکام نے واضح کیا ہے کہ شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا خوارج کی بزدلانہ اور قابلِ مذمت حکمتِ عملی ہے

1 min read

باجوڑ میں ٹی ٹی پی دہشت گردوں کی جانب سے گھروں میں خفیہ سرنگوں کا انکشاف، اسلحہ برآمد

اطلاعات کے مطابق فتنہ الخوارج انہی گھروں کے اندر چھپ کر ریاست اور عوام کے خلاف منظم کارروائیوں میں مصروف رہے۔

October 2, 2025

باجوڑ میں حالیہ آپریشنز کے دوران خوارج کی جانب سے گھروں کے اندر کھودی گئی خفیہ سرنگوں کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق ان سرنگوں کو اسلحہ ذخیرہ کرنے اور پناہ گاہوں کے طور پر استعمال کیا جاتا رہا۔

اطلاعات کے مطابق فتنہ الخوارج انہی گھروں کے اندر چھپ کر ریاست اور عوام کے خلاف منظم کارروائیوں میں مصروف رہے۔ آپریشنز کے دوران ان خفیہ راستوں اور اسلحے کے بڑے ذخائر کو قبضے میں لیا گیا، جنہیں ثبوت کے طور پر عوام کے سامنے پیش کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ انکشاف واضح ثبوت فراہم کرتا ہے کہ خوارج نے شہری علاقوں کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کیا۔ تاہم اس کے باوجود بعض عناصر سیکیورٹی فورسز پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کرتے ہیں، جو یا تو زمینی حقائق سے لاعلمی کا نتیجہ ہے یا پھر دانستہ طور پر چشم پوشی۔

حکومتی اور سیکیورٹی حکام نے واضح کیا ہے کہ شہریوں کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرنا خوارج کی بزدلانہ اور قابلِ مذمت حکمتِ عملی ہے، جس سے نہ صرف عوام کی جانیں خطرے میں پڑتی ہیں بلکہ دہشت گردوں کی اصل نیت بھی عیاں ہوتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان سرنگوں کی دریافت کے بعد یہ ثابت ہو گیا ہے کہ خوارج مقامی آبادی کے گھروں کو استعمال کرکے اپنی کارروائیاں جاری رکھتے تھے، اور ان کا اصل ہدف ریاستی اداروں کو کمزور کرنا اور معاشرے میں خوف پیدا کرنا تھا۔

دیکھیں: وادی تیراہ واقعہ اسٹرائیک نہیں بلکہ بارود پھٹنے کے باعث پیش آیا؛ ٹی ٹی پی کی تصدیق

متعلقہ مضامین

ہنگو بم دھماکے میں ایس پی اسد زبیر، ان کے گن مین داؤد اور ڈرائیور عاطف جامِ شہادت نوش کرگئے

October 24, 2025

علی ترین نے کہا ہے کہ پی سی بی اور پی ایس ایل مینجمنٹ نے انہیں ایک قانونی نوٹس بھیجا تھا، جس میں مذکور تھا کہ وہ بورڈ کے خلاف تنقیدی بیانات واپس لیتے ہوئے معافی مانگیں

October 24, 2025

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کے نتیجے میں 8 دہشت گردوں ہلاک اور 5 زخمی ہوئے

October 24, 2025

معاہدے کے مطابق قطر پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

October 24, 2025

رائے دیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *