وزیرِاعظم شہباز شریف آج ملائیشیا کے 3 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوگئے۔
دورے کے دوران ان کی ملائیشین ہم منصب کے ساتھ ملاقات ہوگی جس میں اہم علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دونوں رہنما تجارت سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون بڑھانے کے امکانات پر بھی غور کریں گے۔
اس موقع پر کئی موجودہ اور نئے شعبوں میں تعاون سے متعلق معاہدوں اور یادداشتوں پر دستخط کیے جانے کی توقع ہے۔
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif departs on an official visit of Malaysia from 5 to 7 October.#ShehbazInMalaysia pic.twitter.com/YvRuAZ9HMu
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) October 5, 2025
وزیرِاعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطحی وفد بھی موجود ہے، جس میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزراء اور سینیئر حکام شامل ہیں۔
وزارت خارجہ نے گزشتہ روز اس تین روزہ دورے کا اعلان کیا تھا۔
🔊PR No.3️⃣0️⃣0️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣5️⃣
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) October 4, 2025
Curtain Raiser: Visit of the Prime Minister of Pakistan to Malaysia (5-7 October 2025)https://t.co/nxSTdyrufw pic.twitter.com/UG92avV0CO
یہ دورہ پاکستان اور ملائشیا کے درمیان مضبوط اور دیرپا تزویراتی شراکت داری کا عکاس ہے، جو باہمی احترام، مشترکہ مفادات اور وسیع شعبوں میں قریبی تعاون پر مبنی ہے۔
دوسری جانب ملائیشیا کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم نے کہا ہے کہ گزشتہ سال پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تجارت میں 25% سے زیادہ اضافہ ہوا، اور ہم دونوں ممالک کے درمیان مزید معاشی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
ملائیشیا کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ، محمد اسحاق ڈار کے ساتھ ہونے والی ملاقات اور دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات پر خوشی کا اظہار کیا۔
انور ابراہیم نے اپنے بیان میں کہا، ’پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم شہباز شریف کے ملائیشیا کے متوقع دورے اور ہمارے اقتصادی تعلقات کے مستقبل پر بات چیت کی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تجارت میں 25% سے زیادہ اضافہ ہوا، اور ہم دونوں ممالک کے درمیان مزید معاشی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
دیکھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا آزاد کشمیر کی صورتحال پر سخت نوٹس، مذاکراتی کمیٹی مظفرآباد روانہ