بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی چیف جسٹس بی آر گوائی پہلا مقدمہ سننا شروع ہی کیا تھا کہ اچانک ایک شخص نے نعرے بازی شروع کر دی اور دیکھتے ہی دیکھتے اِن پر جوتا پھینک دیا۔
بھارتی چیف جسٹس بی آر گوئی کو دوران سماعت وکیل نے جوتا مار دیا، یاد رہے کہ چند روز قبل بھارتی چیف جسٹس نے درخواست گزار کو دیوتا سے مدد مانگنے کا کہا تھا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی چیف جسٹس کو جوتا مارنے والے وکیل کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
کہا جارہا ہے کہ بھارتی چیف جسٹس نے درخواست گزار کو دیوتا سے مدد مانگنے کا مشورہ دیا تھا جبکہ ان دنوں میں بھارتی سپریم کورٹ میں مندر کی بے حرمتی کا کیس زیر سماعت تھا۔
میڈیا کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے 71 سالہ وکیل راکیش کشور کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جس نے چیف جسٹس بی آر گوئی کو جوتا مارنے کی کوشش کی۔
دیکھیں: کولکتہ کی وائرل ویڈیو نے بھارت کی صفائی کے دعووں کی قلعی کھول دی